بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں واقع گنیش میدان میں کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابی جلسے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ کرناٹک میں مودی کا تعاون کچھ بھی نہیں ہے۔بی جے پی نے اپنے دور اقتدار میں ریاست اور یہاں کی عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی معاملات التوا ہیں۔پتہ نہیں کب حل نکلے گا ریاست کو 18,172 کروڑ روپے کی خشک سالی سے نجات ملنی چاہئے۔ مودی کہتے ہیں کہ وہ سب کو برابر سمجھتے ہیں۔انہوں نے مودی پر ڈکٹیٹر ہونے کا الزام لگا ہے۔ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔ سی بی آئی، ای ڈی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ وہ اپوزیشن کو ڈرا کر اپنی پارٹی میں شامل کر رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس والے بدعنوان ہیں۔ دوسری طرف وہ انہیں ڈرا کر بی جے پی میں شامل کر رہے ہیں۔ اگر کانگریس والے بدعنوان ہو جاتے ہیں تو انہیں جیل میں ڈالنے کا چیلنج دیا۔