اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: سات گھنٹوں سے لاپتہ 5 سالہ محمد شہزاد کی لاش نالے سے برآمد، پولیس کی تحقیقات جاری - Dead Body Recover from Drain

Dead Body Recover from Drain in Malegaon: مالیگاؤں میں سات گھنٹوں سے لاپتہ پانچ سالہ محمد شہزاد کی لاش نالہ سے برآمد کی گئی، اس ضمن میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

Malegaon: The body of 5-year-old Mohammad Shahzad, missing for seven hours, was recovered from the drain, police investigation is ongoing.
Malegaon: The body of 5-year-old Mohammad Shahzad, missing for seven hours, was recovered from the drain, police investigation is ongoing.

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 6:08 PM IST

مالیگاؤں: سات گھنٹوں سے لاپتہ 5 سالہ محمد شہزاد کی لاش نالے سے برآمد، پولیس کی تحقیقات جاری

مالیگاؤں:مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں کل دوپہر 3 بجے کے درمیان نمرہ مسجد کے پاس سے 5 سالہ محمد شہزاد شفیع اللہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ جس کی تلاش کے لیے اہل خانہ و محلے کے سرکردہ افراد نے گمشدہ بچوں کی تلاش گروپ کی مدد سے سوشل میڈیا پر محمد شہزاد کے لاپتہ ہونے کی پوسٹ چلائی، اور اہل خانہ سمیت دیگر کئی افراد بچے کی تلاش کرنے لگے۔ لیکن رات دیر گئے اطلاع ملی کہ بچے کی لاش نیشنل پٹرول پمپ کے پیچھے آواڑی نالے میں اوپر کی طرف نظر آرہی ہیں۔ اس اطلاع کے بعد موقع واردات پر شہر کے سوشل ورکروں اور فائر بریگیڈ عملہ کے شکیل تیراک سمیت پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اور لاش کو باہر نکالنے کے بعد سول ہسپتال روانہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں سنگمیشور قتل: مشتبہ ملزم رفیق شاہ لوکل کرائم برانچ کے شکنجہ میں، مزید ملزمین کی تلاش جاری - Murder In Malegaon

اس تعلق سے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو شکیل تیراک نے بتایا کہ دوپہر کے وقت سے یہ بچہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ جس کی تلاش کے لیے اہل خانہ نے پوسٹ چلائی لیکن دیر رات گئے کسی نے بتایا کہ وہ بچہ آواڑی نالے کی طرف دیکھا گیا ہے۔ جہاں نالے میں دو سے ڈھائی فٹ پانی میں بچے کی لاش تیرتی ہوئی نظر آئیں۔ بچے کے نعش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں پوارواڑی پولیس کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد نعش کو اہل خانہ کے سپرد کردیا گیا۔



انہوں نے مزید کہا کہ دو سے ڈھائی فٹ پانی میں بچہ کس طرح ڈوب سکتا ہے یہ حادثہ ہے یا کچھ اور اس سمت پولیس کارروائی کریں۔ اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کو اچھی طرح چیک کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس دوران ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو نے شکیل تیراک اور سماجی کارکن شفیق شیخ سے بات چیت کی اور مذکورہ واردات سے متعلق مکمل تفصیلات حاصل کی۔ اور یہ یقین دہانی کرائی کہ پولیس نے اپنی تحقیقات شروع کردی ہے بہت جلد سچائی عوام کے سامنے ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details