اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی یاد میں میرٹھ میں مجلس اور کینڈل مارچ کا اہتمام - IRAN PRESIDENTS CONDOLENCE - IRAN PRESIDENTS CONDOLENCE

Candle March Rally In Meerut ضلع میرٹھ کے عبداللہ پور،دھولڑی گاوں اور زیدی سوسائٹی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں اہل تشیع حضرات کی جانب سے کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں مجالس کا بھی انعقاد کیا گیا۔

ایرانی صدر مرحوم ابراہیم رئیسی کی یاد میں میرٹھ میں مجلس اور کینڈل مارچ کا اہتمام
ایرانی صدر مرحوم ابراہیم رئیسی کی یاد میں میرٹھ میں مجلس اور کینڈل مارچ کا اہتمام (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 2:30 PM IST

ایرانی صدر مرحوم ابراہیم رئیسی کی یاد میں میرٹھ میں مجلس اور کینڈل مارچ کا اہتمام (etv bharat)

میرٹھ:میرٹھ میں زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں نماز عشاء کے بعد مجلس عزاداری کا اہتمام کیا گیا جس میں ایران کے صدر مرحوم ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ تمام ساتھیوں کی شہادت پر خراج عقیدت تحسین پیش کی۔ ساتھ ہی ملک ایران اور عالم انسانیت کے لیے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر مولانا محمد راشد علی زیدی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دنیا سے جانا پورے عالم اسلام کے لیے ایک بہت بڑا خلا ہے۔اس کو کبھی پر نہیں کیا جا سکتا. ابراہیم رئیسی نے جس طرح سے اسرائیل افواج کے ذریعہ فلسطینی مسلمانوں پر بربریت کے خلاف آواز بلند کی وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے فلسطینی مسلمانون کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں لوگوں کی بھر پور مدد کی ۔

انہوں نے کہاکہ ایسے وقت میں ان کا جانا مسلمانوں کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ وہ صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ اپنے مذہب اسلام کے بھی سچے سپاہی تھے۔ ایسے میں ہم ان کی شہادت پر ان کو تعزیت پیش کر رہے ہیں،ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے امام بارگاہ پبجے تنی سے کربلا تک ایک کینڈل مارچ نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنمنٹ گرلز انٹر کالج کی طالبات نے ضلع میرٹھ کو پہلا مقام دلایا - GGIC Ranked Top In Meerut

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم رئیسی ہر مذہب کے ماننے والے ہندو مسلم سکھ عیسائی ان سے محبت کرتے تھے اور ہمارے ملک نے جس طرح سے ایران کے غم میں شرکت کی وہ اس کی دلیل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details