گریٹر نوئیڈا:اس معاملے میں ابھیشیک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جو ابھی تک مفرور ہے۔ میرٹھ ایس ٹی ایف کے اے ایس پی برجیش کمار نے بتایا کہ کلیدی ملزم راجیو نین مشرا ولد دیناناتھ مشرا پریاگ راج کے امورا تھانہ کے میجا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ وہ فی الحال 97 بھارت نگر، جے کے روڈ، بھوپال میں مقیم ہے۔
گروگرام کے علاوہ راجیو نین مشرا نے امیدواروں کو ریوا کے ایک ریزورٹ میں اکٹھا کیا تھا اور انہیں پیپر کا مطالعہ کرایا تھا۔ راجیو کا ساتھی ابھیشیک ابھی تک ایس ٹی ایف کی گرفت سے دور ہے، اسے پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔
آپ کو بتا دیں کہ پیپر لیک معاملے میں ایس ٹی ایف کی ٹیم نے احمد آباد سے پیپر لیک کرنے والے گروگرام کے ریزورٹ کے مالک ستیش دھنکھر کے علاوہ پانچ ملزمین کو کنکرکھیڑا تھانے سے جیل بھیج دیا ہے۔
ایس ٹی ایف دہلی پولیس کانسٹیبل وکرم پہل کو ابھی تک پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کے لیے دہلی پولیس کو خط لکھا گیا ہے۔