ستارا (مہاراشٹر):پچھلے کئی مہینوں سے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے غیر قانونی قبضہ جات کرنے والے لوگوں پر قانونی کاروائی کی جا رہی ہے جو گزشتہ پچیس سالوں سے مسجد کی جگہ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کئے ہوئے تھے۔
مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے تحت آخر کار دو افراد سومناتھ شیکھر پوار اور وجے رام چندر کے خلاف مجرمانہ الزامات درج کر لیے گئے ہیں، جو گزشتہ پچیس سالوں سے مسجد کی جگہ پر غیر قانونی طور پر قبضہ کئے ہوئے تھے۔ اور وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر تین تجارتی دکانیں بھی قائم کرلی تھیں۔
یہ معاملہ ستارا ضلع کے کھٹاؤ کا ہے اور وقف بورڈ نے دفعہ 52-A کے تحت دونوں پر کارروائی کی ہے، اور مذکورہ جرم، مجرمانہ نوعیت کا ہے۔
اس معاملے میں، جہانگیر خان اور شمشیر خان، ساکن جامع مسجد، کھٹاؤ ضلع ستارا نے وقف بورڈ میں غیر مجاز قبضوں اور تعمیرات کی شکایت کی۔ کھٹاؤ میں واقع جامع مسجد وقف بورڈ میں رجسٹرڈ ہے، اور اس کا رجسٹریشن 126/2009/MSBW/STR ہے۔ کھٹاؤ کے سومناتھ شیکھر پوار اور وجے رام چندر کرم نے ٹرسٹیوں اور وقف بورڈ کی مناسب اجازت کے بغیر تین تجارتی دکانیں قائم کی تھیں۔