اردو

urdu

ETV Bharat / state

محمد کیف قتل معاملہ: کانگریس کارکنان کا کینڈل مارچ، ملزم کو پھانسی کا مطالبہ - کانگریس پارٹی کا کینڈل مارچ

Candle March in Malegaon: مالیگاؤں میں گذشتہ شب کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ کی قیادت میں مققول بچے اور اہل خانہ کو انصاف دلانے کے لیے سلیمانی چوک سے لے کر شہیدوں کی یادگار تک کینڈل مارچ نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور ملزم کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔

مہلوک محمد کیف کو انصاف دلانے کیلئے کانگریس پارٹی کا کینڈل مارچ، ملزم کیخلاف پھانسی کا نعرہ
مہلوک محمد کیف کو انصاف دلانے کیلئے کانگریس پارٹی کا کینڈل مارچ، ملزم کیخلاف پھانسی کا نعرہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 12:16 PM IST

مہلوک محمد کیف کو انصاف دلانے کیلئے کانگریس پارٹی کا کینڈل مارچ، ملزم کیخلاف پھانسی کا نعرہ

مالیگاؤں:ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں معصوم بچے کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کانگریس پارٹی کے مقامی صدر اعجاز بیگ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محمد کیف جو کہ گمشدہ ہوگیا تھا، پھر اچانک تقریبا 12 روز کے بعد اس کی لاش چاندوڑ گھاٹ سے برآمد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل کے پیچھے کون ہے، کسی مقصد کیلئے ایک معصوم بچے کو اتنی اذیت ناک موت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ایڈیشنل ایس پی کو ایک مطالباتی مکتوب دے کر یہ مطالبہ کیا گیا کہ محمد کیف کا مقدمہ فاسٹ ٹریک کورٹ میں چلایا جائے اور ملزم کو سزائے موت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کیف قتل معاملہ میں ایک گرفتار، عوام کی جانب سے سزائے موت کا مطالبہ

اعجاز بیگ نے مزید کہا کہ ہنگلاج نگر (شہید عبدالحمید روڈ) پر بزرگ میاں بیوی کے قتل معاملے کو ایک سال گزر گئے ہیں، لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پولیس اس معاملے میں ناکامی ثابت ہوگی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہے کہ پولیس مذکورہ معاملے کی دوبارہ سے تفتیش شروع کرے اور قصوروار کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری طرف مالیگاؤں شہر میں ایک سنگین واقعہ پیش آیا محمد کیف کا قتل جو کہ مالیگاؤں کی تاریخ کا سیاہ واقعہ ہے۔ جبکہ شہر میں ایسے واقعات کبھی سننے کو نہیں ملتے کہ کسی بچوں کو ایسی خوفناک اذیت والی موت دی گئی ہو۔ مالیگاؤں شہر میں ان دنوں دیکھنے میں آرہا ہے کہ مستقل طور پر بچوں پر ظلم وستم کے معاملات رونما ہورہے ہیں۔

مہلوک محمد کیف کو انصاف دلانے کیلئے کانگریس پارٹی کا کینڈل مارچ، ملزم کیخلاف پھانسی کا نعرہ

گذشتہ ایک قبل رضا چوک سے عمرین نامی بچوں گمشدہ ہوگیا تھا جس کا آج تک نہ تو کوئی پتہ چلا اور نہ اس کی لاش برآمد ہوئی۔ ایسا ہی ایک واقعہ ہڈکو کالونی میں پیش آیا تھا، جھولے سے ایک بچے کا اغوا کرلیا گیا تھا جس کا آج تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ محمد کیف کی لاش تقریباً 12 دنوں کے بعد برآمد ہوئی اسکا مطلب کہ وہ اتنے دنوں تک زندہ تھا۔ پولیس کہیں نہ کہیں محمد کیف کو تلاش کرنے میں ناکامی ثابت ہوئی اسطرح کا اظہار خیال شان ہند نہال احمد نے سماجوادی پارٹی آگرہ روڈ کی رابطہ آفس پر منعقد پریس کانفرنس سے کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details