مظفرنگر:سالانہ اجلاس کی نظامت مولانا ایوب مفتاحی نے بخوبی انجام دی ۔صدرات جامعہ کے مہتمم قاری ولی اللہ شیروانی نے فرمائی تلاوت قاری محمد انعام مفتاح العلوم نے کی۔ مدرسہ کے تقریباً 82 طلباء جن میں افتاء اور مولوی حافظ بھی شامل تھے، ان کو دستار باندھ کر اور سند سے سرفراز کیا گیا۔ آٹھ طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کیا۔
مولانا طاہر نےمعاشرے میں پھیلی برائیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی۔انہوں نے کہا کہ اچھی باتوں کا حکم دیا جائے اور بری چیزوں سے روکا جائے۔ یہ ہر شخص کی ذمہ داری ہے جو اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرے گا، اس سے اس کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب شیروانی رحمتہ اللہ علیہ کے مرشد عالمی مشہور بزرگ حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے تقریباً 100 سال قبل اس مدرسہ کی بنیاد رکھی تھی۔ اس میں دنیا بھر سے طلباء یہاں سے علم حاصل کرکے فیضیاب ہوتے ہیں۔ مفتی طاہر نے کہا کہ خود بھی نیک اعمال کرنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی نصیحت کرتے رہنا چاہیے۔ یہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔