اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس پی نے 25سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - BSP declares 25 candidates

BSP declares 25 candidates for Uttar Pradesh بہوجن سماج پارٹی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اتوار کو 25 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پارٹی جنرل سکریٹری میوالال گوتم نے صبح پہلی لسٹ جاری کر 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ شام کو مزید ایک لسٹ کے ذریعہ 9 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 24, 2024, 9:55 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے لوک سبھا الیکشن کے لئے اتوار کو 25امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ پارٹی جنرل سکریٹری میوالال گوتم نے صبح پہلی لسٹ جاری کر 16امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ شام کو مزید ایک لسٹ کے ذریعہ 9امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بی ایس پی کی لسٹ میں مسلم اور پسماندہ سماج کو ترجیح دی گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری پہلی لسٹ کے مطابق سہارنپور سے ماجد علی، کیرانہ سے شری پال سنگھ، مظفرنگر سے دارا سنگھ پرجاپتی، بجنور سے بجندر سنگھ، نگینہ (محفوظ) سے سریندر پال سنگھ، مرادآباد سے محمد عرفان سیفی، رامپور سے ذیشان خان، سنبھل سے شولت علی، امروہہ سے مجاہد حسین، میرٹھ سے دیوورت تیاگی، باغپت سے پروین بنسل، گوتم بدھ نگر سے راجندر سنگھ سولنکی، بلندشہر(محفوظ) سے گریش چندر جاٹو، آنولہ سے عابد علی، پیلی بھیت سے انیس احمد خان عرف پھول بابو اور شاہجہاں پور(محفوظ) سے دودرام ورما کو امیدوار بنایا گیا ہے۔


دوسری لسٹ میں ہاتھرس(محفوظ) سے محبوب دھنگر، متھرا سے کمل کانت اپمنیو، آگرہ(محفوظ) سے پوجا امروہی، فتح پور سیکری سے رام نواس شرما، فیروزآبد سے ستیندر جین سولی ، اٹاوہ(محفوظ) سے ساریکا سنگھ بگھیل، کانپور سے کلدیپ بھدوریا، اکبر پور(کانپور) سے راجیش کمار دویدی اور جالون(محفوظ) سے سریش چندر گوتم کے نام شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا الیکشن میں اترپردیش میں پہلے مرحلے میں مغربی اترپردیش کی آٹھ سیٹوں بشمول کیرانہ، مظفرنگر، پیلی بھیت، سہارنپور، بجنور، نگینہ، رامپور اور مرادآباد پارلیمانی حلقوں پر ووٹ 19اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان سیٹوں کے لئے 20مارچ سے پرچہ نامزدگی کے سلسلے کا آغاز ہوگیا ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details