پٹنہ: آج کل ہر طرف محبت کی کہانیوں کے چرچے عام ہیں۔ کہیں کوئی کسی اداکار کی لو اسٹوری بیان کر رہا ہے تو کوئی محبت کی تاریخی کہانیوں کو نئے انداز میں پیش کر رہا ہے۔ مگر ہم آپ کو کسی اسٹار یا تاریخی عشقیہ کردار کے بارے میں نہیں بلکہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور منجو دیوی کی محبت کی کہانی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔
نتیش اور منجو کی ارینج میرج
نتیش کمار کی سیاسی زندگی ان کی محبت کی کہانی کی طرح دلچسپ ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ارینج میرج کی تھی۔ سیودا گاؤں کے کرشننندن سنہا اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔ ان کی بیٹی منجو سنہا پٹنہ مگدھ مہیلا کالج میں سماجیات کی طالبہ تھیں۔ تقدیر نتیش کمار اور منجو سنہا کو ایک ساتھ لے آئی اور ان کی شادی طے ہوگئی۔
ٹیچر بننے اور انجینئر سے شادی کرنے کا خواب
یہ اس وقت کی بات ہے جب منجو سنہا کالج میں پڑھتی تھیں۔ اس وقت وہ آگے چل کر ٹیچر بننے اور کسی انجینئر لڑکے سے شادی کرنے کا خواب دیکھا کرتی تھیں۔ خیر ان کے خواب کے برعکس ماں باپ نے ان کا رشتہ نتیش کمار سے طے کر دیا۔ شادی کے وقت نتیش نے ایسی صورت حال پیدا کر دی کہ ان کی شادی کی تقریب بھی انتہائی سادگی کے ساتھ انجام دینی پڑی۔ منجو سنہا اور نتیش کمار کی شادی 1973 میں ہوئی۔ نتیش کمار طالب علمی کے زمانے سے ہی سادگی پسند تھے اور وہ جہیز کے سخت مخالف تھے۔
نتیش کمار جہیز لینے پر ناراض
سابق قانون ساز کونسلر پریم کمار منی کا کہنا ہے کہ "ان دنوں شادی کے وقت جہیز کا رواج بہت زیادہ تھا۔ نتیش کمار کے والد وید جی نے منجو سنگھ کے والد سے 22000 روپے جہیز میں لیے تھے۔ جب نتیش کمار کو اس بات کا علم ہوا تو وہ بہت ناراض ہوئے اور اپنے والد کو رقم واپس کرنے کا پیغام بھیجا۔ جے پی تحریک سے ابھرنے والے نتیش کمار کو یہ پسند نہیں آیا کہ ان کی شادی میں جہیز کا لین دین ہو۔
منجو کی بھکاریوں کے لیے سرکاری اسکیم لانے کی خواہش
پریم کمار منی کہتے ہیں کہ جب نتیش کمار پہلی بار بہار میں حکومت میں آئے تو میں نتیش کمار کے ساتھ گڈ گورننس کا فارمولا بنا رہا تھا۔ مجھے اس دوران منجو سنہا کا فون آیا۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ پٹنہ میں بھکاریوں اور غریبوں کے لیے ایک منصوبہ بنائیں۔ پٹنہ میں بارش سے بچنے کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔ ان کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ راجدھانی پٹنہ میں بھکاری کم نظر آتے ہیں۔
جب منجو سنہا شدید بیمار پڑھیں