علیگڑھ میں لوک سبھا انتخابات کا پرامن انعقاد - Lok Sabha elections in Aligarh - LOK SABHA ELECTIONS IN ALIGARH
تعلیم اور تالے کے شہر علی گڑھ میں براہ راست مقابلہ سماجوادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کے درمیان مانا جا رہا ہے۔ ووٹرز نے اپنے ووٹ کا استعمال کس امیدوار کی قسمت کا تالا کھولنے کے لئے استعمال کیا ہے وہ 4 جون کو معلوم چالیں گا۔
Published : Apr 26, 2024, 8:06 PM IST
علیگڑھ: لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے میں ضلع علیگڑھ میں بھی پولنگ آج صبح 7 بجے سے جاری ہے۔ ووٹرس نے امیدواروں کے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، اب ووٹرس کے فیصلے کے نتیجہ میں امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہونے کے بعد 4 جون تک قیاس آرائیوں کا دور جاری رہے گا کیونکہ 4 جون کو ہی یہ معلوم ہو سکے گا کہ ووٹرز نے کس کے حق میں اپنا فیصلہ دیا ہے ۔
ضلع انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے ۔ڈی ایم وشاک جی اور ایس ایس پی سنجیو سمن کی جانب سے، لوک سبھا عام انتخابات۔2024 کے لیے محفوظ، پرامن اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لیے بھاری پولیس فورس کے ساتھ پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا گیا۔ عہدیداران نے ووٹرز کو ان کی حفاظت کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ پولنگ کے مقام پر آئیں اور بغیر کسی خوف، دھمکی یا لالچ کے ووٹ ڈالیں۔ انتخابات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی اور خلل ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور انکے خلاف براہ راست کارروائی کی جائے گی۔ پولس محکمہ کی جانب سے ضلع بھر میں ووٹنگ کے لیے خاطر خواہ انتظامات اور حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں پولیس اور سی آر پی ایف فورس تعینات ہے۔
ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں کے 19 لاکھ، 97 ہزار ووٹرز ہیں اور 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ضلع علی گڑھ پارلیمانی حلقہ اترپردیش کا ایک پارلیمانی حلقہ ہے جس میں 5؍ اسمبلی حلقے کھیر، برؤلی، اترولی، کول, علی گڑھ شہر شامل ہیں۔ تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار اہلکار الیکشن کے عمل کو مکمل کرانے میں لگے رہے, ووٹوں کی گنتی کا کام ۴؍ جون کو ہوگا۔ شروع میں پولنگ کی رفتار کافی کم رہے صبح 9 بجے تک 12.18 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی، دن میں 11 بجے تک 24.35 فیصد رہی، دن میں ایک بجے تک 35.33 فیصد 3 بجے تک44.07 فیصد رہی۔
علی گڑھ میں بی جے پی سے ستیش گوتم، انڈیا گٹھ بندھن سے سماجوادی پارٹی کے چودھری وجندر سنگھ، بی ایس پی سے حیتیندر پادھئائے سمیت 14؍ امیدوار میدان میں ہیں۔ ویسے مقابلہ بی جے پی سے ستیش گوتم اور انڈیا گٹھ بندھن سماجوادی پارٹی سے چودھری وجندر سنگھ کے درمیان مانا جا رہا ہے۔ ضلع علیگڑھ کی عوام کا کہنا ہے اس بار عوام اپنا ارادہ بنا چکی ہے بدلاو کا, گزشتہ دس برسوں سے موجودہ دور حکومت کو دیکھ رہے ہیں اس لئے اب حکومت میں بدلاو چاہتے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے اب ہم ضلع علیگڑھ کا رکن پارلیمنٹ اور مرکز کی حکومت ایسی چاہتے ہیں جو نفرت کی سیاست نہ کریں, جو بے روزگار نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں فراہم کریں, ملک کی ترقی کریں, مہنگائی کو کم کریں, ہمارے مسائل کو دور کریں۔
سوال کے جواب میں عوام نے بتایا ضلع علیگڑھ کے علاقوں میں بارش کا پانی بھر جانے کی پریشانی بہت ہیں کچھ علاقوں میں پینے کے لئے صاف پانی بھی نہیں ملتا, علاقوں میں وقت پر صفائی نہیں ہوتی کچھ مسلم اکثریتی علاقوں میں سرکاری اسپتال اور اسکول کی بہت کمی ہے اس لئے ہم چاہتے ہیں ہمارا رکن پارلیمنٹ ہماری بنیادی ضروریات اور سہولت فراہم کریں, حکومت عوام کے لئے ان کے حق میں کام کریں۔
اسمبلی حلقے علیگڑھ اور کوئل میں تقریباً 8؍ لاکھ 80؍ ہزار ووٹرز ہیں جہاں مسلم آبادی زیادہ ہے۔ پہلے کے مقابلے اس بار ووٹرز پولینگ کے متعلق مکمل خاموشی اختیار کیے رہے، عوام کس کو ووٹ دیں گے یاپھر کون سا امیدوار انکی پسند کا ہے یہ بتانے سے مکمل طور پرپیز کیا لیکن عام لوگوں کا کہنا ہے اس بار حکومت تبدیل ہونی چاہیے کیونکہ اب نفرت کی سیاست نا قابل برداشت ہو چکی ہے، اس گندیہ سیاست نے ملک کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور بیرون ملک کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔