بیدر:ملک کی تمام ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زور پکڑنے لگی ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے لوک سبھا نتخابات کے لئے امیدوارون کی فہرست جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرناٹک کے ضلع بیدر میں ایک دھڑے نے سماجی کارکن ایاز خان کو کانگریس کا امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیومن رائٹس یونین کے صدر وحید خان نے ایاز خان کو امیدوار بنایا گیا تو ضلع میں گزشتہ دس برسوں قائم بی جے پی کا غلبہ ختم ہو جائے گا۔بی جے پی کو شکست دینے کے لئے ایک عوام میں مقبول میداوار کو انتخابی میدان میں اتارنے کی ضرورت ہے۔52 برس قبل بیدر پارلیمانی حلقے سے کسی مسلمان کو امیدوار بنایا گیا تھا۔