آسنسول:لوک سبھا انتخابات 2024 میں چوتھے مرحلے کے لیے ریاست کے آٹھ پارلیمانی حلقوں بردوان ایسٹ، بردوان-درگاپور، آسنسول، بیربھوم، بولپور، راناگھاٹ، کرشن نگر اور بہرامپورمیں ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ مرشدآباد ضلع سمیت مختلف پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ کے دوران تشدد کے واقعات کی اطلاع ہے۔
مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی آسنسول پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شترو گھن سنہا کی پونم اہلیہ نے کہا کہ وہ اوپر والے سے اپنے شوہر کی کامیابی کے لیے دعا کرتی ہیں۔ گذشتہ الیکشن میں انہیں ریکارڈ ووٹوں سے جیت ملی تھی۔ اس مرتبہ بھی امید کرتے ہیں کہ انہیں کثیر ووٹوں سے کامیابی ملے۔
پونم سنہا نے کہا کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ اس پر ہمیں فخر ہے۔ ہماری لڑائی جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہے۔ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کو ترجیح نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ عام لوگ جمہوریت کی فضا میں کھلی سانس لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چوتھے مرحلے کے تحت 96 پارلیمانی سیٹوں پر ووٹنگ جاری، دوپہر ایک بجے تک 40.32 فیصد پولنگ
انہوں نے کہا کہ آسنسول پارلیمانی حلقے کے لوگوں نے شترو گھن سنہا کو جتانے کا فیصلہ بہت پہلے ہی کر لیا ہے۔ میں بھی آسنسول کے ووٹرز سے متفق ہوں کیونکہ وہ (شترو گھن) ہمشیہ سے ہی عام لوگوں کے درمیان رہے ہیں اور میری خواہش ہے کہ وہ ہمیشہ اسی طرح لوگوں کے بہاری بابو بن کر رہے۔