اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی کو 2004 الیکشن کے نتائج کو یاد رکھنا چاہئے: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی - Lok sabha Election 2024

Mamata Banerjee Reaction ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے کہاکہ کھبرانے کی بات نہیں ہے ۔بی جے پی کا حال 2004 لوک سبھا انتخابات جیسا ہی ہو سکتا ہے۔اس بار چار سو پار کا نعرہ دینے والی پارٹی کو اس مرتبہ 200 سیٹیں بھی پار کرنا مشکل ہو جائے گا۔

بی جے پی کو 2004 الیکشن کے نتائج کو یاد رکھنا چاہئے:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی
بی جے پی کو 2004 الیکشن کے نتائج کو یاد رکھنا چاہئے:وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 29, 2024, 8:04 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حالیہ دنوں میں کئی بار دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی مرکز میں حکومت نہیں بنا پائے گی۔ وہ یہ دعویٰ کیوں کر رہیں ہیں؟ پیر کو انہوں نے اپنی تقریر میں اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ جب بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔کوئی پارٹی جھوٹ کی بنیاد پر زیادہ دنوں تک اقتدار میں رہ نہیں سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ جس طرح 2004 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ٹھیک اسی طرح اس مرتبہ ان کی شکست یقینی ہے۔اس مرتبہ میں بھی مرکز میں کچھ نیا ہونے والا ہے۔لوگوں کو اس کا انتظار کرنا چاہئے۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کو 2004 لوک سبھا انتخابات کو یاد رکھنا چاہئے۔اس وقت اٹل جی (سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپائی) ایک اچھے انسان اور کامیاب سیاسی رہنما تھے۔اس کے باوجود اس وقت کے انتخابات میں لوگوں نے بی جے پی کے خلاف ووٹ کیا۔اس مرتبہ ہندوستان بی جے پی کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے راہل کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس پر وسولی گینگ چلانے کا الزام لگایا - Lok Sabha Election 2024

انہوں نے کہاکہ اتنے لمبے عرصے تک انتخابات کیوں کرائے جا رہے ہیں۔الیکشن طویل شیڈول پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔لیکن اس کے بارے میں کوئی جواب دینا والا نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details