کولکاتا:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پرہے۔مغربی بنگال میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی طرف ایڑی چوٹی کا زور لگا رہیں ہیں۔سی پی آئی ایم اور کانگریس لوک سبھا انتخابات میں کھاتہ کھولنے کے لئے پرعزم ہیں۔اس مرتبہ لوک سبھا انتخابات میں ضلع مرشدآباد میں دو ہیوی ویٹ سیاسی رہنما انتخابی میدان میں ہیں۔
بہرامپور پارلیمانی حلقہ سے موجودہ رکن پارلیمان اور کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری امیدوار ہیں جبکہ مرشدآباد پارلیمانی حلقے سے سی پی ایم کے سرکردہ رہنما محمد سلیم انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔
محمد سلیم نے ای ٹی وی بھارت بنگلہ سے خصوصی بات چیت میں کہاکہ تشہیری مہم کے دوران عام لوگوں نے کھل کر ان کی حمایت میں آگے آ رہے ہیں۔لوگوں کی بھر پور حمایت مل رہی ہے۔اگر یہ حمایت ووٹوں میں تبدیل ہو جاتی ہے۔بی جے پی اور ٹی ایم سی دوونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔