کالج کے طلباء کا شہر کی سڑکوں پر ووٹر آگاہی مہم بنگلورو: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر گہماگہمی زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان مختلف سماجی اور ملی تنظیموں کی جانب سے عام لوگوں میں ووٹ بیدری مہم چلائی جا رہی ہے۔اس کا مقصد عام لوگوں کو حق رائے دہی سے متعلق زیادہ زیادہ بیداری کرنا ہے۔
اسی درمیان دارالحکومت بنگلورو میں مساجد فیڈریشن کی جانب سے فیلکن ادارہ جات کے تعاون سے ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔اس کے دوران کالج کے طلباء و طالبات شہر کے مختلف علاقوں میں گلیوں سے گزرتے ہوئے عوام کو ووٹنگ کی اہمیت بتا رہے ہیں۔
اس مہم میں ایسے افراد کہ جنہیں اپنے ووٹنگ بوتھ کے متعلق نہیں پتہ، ان کے لئے ہیلپلائن بھی جاری کیا گیا ہے اس کے ذریعہ ووٹنگ کے متعلق تفصیلات مہیا کی جارہی ہیں۔لوگوں سے اس مہم میں جڑنے کی اپیل کی جا رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سیاسی جماعتوں کے انتخابات سے پہلے کے وعدے ووٹروں کو بدعنوان نہیں کرتے - karnataka high court
اس سلسلے میں مسجاد فیڈریشن کے ذمہ داران و فیلکن کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے اس ووٹر بیداری مہم "ووٹ انڈیا" پر روشنی ڈالی اور اپیل کی کہ ووٹ ضرور کریں۔لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ موجودہ وقت میں حق رائے دہی کی اہمیت کتنی بڑھ گئی ہے۔یاد رہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات شروع ہوچکے ہیں اور کرناٹک میں 26 اپریل کو کرناٹک میں شروع ہورہے ہیں.