بارہمولہ: سیاحتی مقام گلمرگ میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ووٹر بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع انتظامیہ بارہمولہ کے بچوں کے ساتھ ساتھ دیگر عملے نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی کے طور پر ڈی سی بارہمولہ مینگا شرپا نے شرکت کی اور اس دوران بچوں نے رنگارنگ پروگراموں کے علاوہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ مینگا شرپا نے کہا کہ آج کا جو یہ پروگرام ہے یہ بلکل اپنی نوعیت کا پہلا ایسا پروگرام ہے، جہاں پر ہم الیکشن بیداری پروگرام کے حوالے سے 13000 فٹ پر مختلف قسم کے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گلمرگ کے افروٹ اور کنگڈوری کے علاوہ کھلنمرنگ میں بھی کافی کھیل کود کے پروگرام منعقد کرینگے تاکہ سیاح جو بھارت کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے یہاں آتے ہے وہ بھی لطف اندوز ہو سکے۔
بارہمولہ میں عام انتخابات سے متعلق بیداری پروگرام - lok sabha election in kashmir - LOK SABHA ELECTION IN KASHMIR
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں عام انتخابات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انتخابات اور حق رائے دہی سے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔
بارہمولہ میں عام انتخابات سے متعلق بیداری پروگرام منعقد کیا گیا
Published : Apr 5, 2024, 2:49 PM IST
مزید پڑھیں:جموں پارلیمانی حلقہ کے لیے 26 امیداروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - Lok Sabha Election
انہوں نے کہا کہ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اس بار جو پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ اس میں زیادہ سے زیادہ نوجوان ووٹ دیں۔ اور حق رائے دہی کا صحیح استعمال کریں۔ اس دوران بچوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کرنا کافی ضروری ہے، تاکہ مستقبل میں آنے والے انتخابات سے متعلق نوجوانوں کو جانکاری دی جائے۔