پٹنہ:ریاست بہار کے پٹنہ میں واقع گاندھی میدان میں اتوار کو آر جے ڈی کی میگا ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تیجسوی یادو اپنی جن وشواس یاترا کے دوران جہاں بھی گئے وہاں لوگوں سے گاندھی میدان آنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اب آر جے ڈی کے سربراہ لالو یادو نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں سے 3 مارچ کو ہونے والی اس میگا ریلی کا حصہ بننے کی اپیل کی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ بہار کو لے کر سیاست تیز ہو گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اورنگ آباد اور بیگوسرائے میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم بہار کے لوگوں کو بہت سے تحفے دیں گے۔ اب آر جے ڈی کے قومی صدر لالو یادو نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ سے عین قبل بڑا حملہ کیا ہے۔
مرکزی حکومت پر لالو کی تنقید: