مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے محلہ کھلہ پار میں واقع ایم ایچ پبلک اسکول میں ختمِ نبوت کوئز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلے کو تین مرحلوں میں منعقد کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں طلباء وطالبات کی ذہن سازی اور کتابوں کی تقسیم دوسرا مرحلہ امتحانی نشست کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ تیسرے مرحلے میں انعامی تقریب منعقد کی گئی۔
تحفظ دین ختمِ نبوت تنظیم کے سربراہ حضرت قاری ضیاء الرحمن صاحب فاروقی کی جانب سے مظفرنگر برانچ کے اراکین پر مشتمل ایک وفد بھیجا گیا تھا۔جہاں اسکول کے ناظم قاری رئیس احمد صاحب اور مینیجر راجا بابو صاحب نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر ختمِ نبوت کے عنوان پر مختصر تقریب منعقد کی گئی۔