اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 12, 2024, 10:36 PM IST

ETV Bharat / state

کار ڈیلرز کے پرائیویٹ پارٹس پر بجلی کے جھٹکے، سات افراد گرفتار - CAR DEALER KARNATAKA ELECTRIC SHOCK

کرناٹک کے گلبرگہ میں تین کار ڈیلرز کے پرائیویٹ پارٹس پر بجلی کا جھٹکا دینے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

کار ڈیلرز کے پرائیویٹ پارٹس پر بجلی کے جھٹکے
کار ڈیلرز کے پرائیویٹ پارٹس پر بجلی کے جھٹکے (فوٹو: ای ٹی وی بھارت)

گلبرگہ:کرناٹک پولیس نے تین سیکنڈ ہینڈ کار ڈیلرز کے پرائیویٹ پارٹس پر بجلی کا جھٹکا دینے کے الزام میں سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کے روز پولیس نے سیکنڈ ہینڈ کار ڈیلر رمیش مادی والا، سمیر الدین اور عبدالرحمان کو ہراساں کرنے کے معاملے میں ملزم عمران پٹیل، محمد متین، رمیش ڈوڈمانی، ساگر کولی اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ گاڑی کی ڈیلیوری میں مبینہ تاخیر پر کار ڈیلرز ہراساں کیا گیا۔ یہی نہیں، اس کے بعد ملزمین نے ان کو چھوڑنے کے لیے مبینہ طور پر رقم کا مطالبہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس نے سات افراد کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

اس واقعے سے متعلق لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلبرگہ وی وی پولیس الرٹ ہوگئی۔ اس کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر کار ڈیلر ارجن سمیت تین لوگوں کو بچایا۔ اس سلسلے میں گلبرگہ کے پولس کمشنر چیتن آر نے بتایا کہ ارجن اور اس کے دوست سمیر الدین اور عبدل 5 مئی کو رمیش کو کار دکھانے گلبرگہ آئے تھے۔ اس پر رمیش نے ٹیسٹ ڈرائیو کے بعد کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔ اس کو دیکھتے ہوئے وہ ارجن اور اس کے دو دوستوں کو ایک شخص سے پیسے لینے اور گاڑی خریدنے کے لیے ہگرگا روڈ لے گیا۔

پولس کمشنر کے مطابق جب ارجن اور اس کے دوست موقع پر پہنچے تو رمیش اور اس کے ساتھیوں نے ان کی پٹائی کی اور پھر انہیں گھسیٹ کر دور لے گئے۔ ارجن نے اپنی ایف آئی آر میں کہا کہ ملزم نے کار کے کاروبار سے ہونے والے منافع میں حصہ مانگا۔ ارجن کے مطابق ملزم نے نہ صرف اس کے کپڑے اتارے بلکہ اس کے پرائیویٹ پارٹس پر بجلی کے جھٹکے دے کر اس پر حملہ بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ملزم نے تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کا ویڈیو بھی بنایا۔

مزید پڑھیں: ملازمہ نے مزدوری مانگی تو مالکن نے گرم چاقو سے ہاتھ جلایا اور بیلٹ سے مارا پیٹا

ABOUT THE AUTHOR

...view details