سیتامڑھی: بہار کے سیتامڑھی سے بڑی خبر آ رہی ہے۔ 25 کانوڑیوں سے کھچا کھچ بھری ٹریکٹر ٹرالی نہر میں الٹ گئی۔ اس واقعے میں ایک خاتون کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی لوگ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ سبھی زخمی مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ واقعہ نیپال کی باگمتی نہر میں پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم اور مقامی لوگ موقعے پر پہنچ گئے اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔
یہ کانوڑیے جل ابھیشیک کرکے نیپال واپس جا رہے تھے
یہ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا۔ ساون کے پیر کے موقعے پر نیپال کے کانوڑیے جل ابھیشیک کرنے ہندوستان کے سون برسا بارڈر کے پاس 'مانکیشور ناتھ مہادیو مندر گئے تھے۔ جل ابھیشیک کرنے کے بعد یہ لوگ ٹریکٹر ٹرالی میں نیپال واپس جارہے تھے۔ اس دوران باگمتی نہر میں یہ حادثہ پیش آیا۔