اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے لوک سبھا سیکریٹریٹ اراکین کے وفد کی میزبانی کی

JMI hosts delegation of the members of Lok Sabha Secretariat جامعہ ملیہ اسلامیہ نے’امپاورنگ یوتھ وتھ کنسٹی ٹیوشنل ویلوز اینڈ فنڈامینٹل ڈیوٹیز‘ کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف کسنٹی ٹیوشنل اینڈ پارلیامنٹری اسٹڈیزکے اشتراک سے نیلسن منڈیلا مرکز برائے امن و حل تنازع میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے لوک سبھا سیکریٹریٹ اراکین کے وفد کی میزبانی کی
جامعہ ملیہ اسلامیہ نے لوک سبھا سیکریٹریٹ اراکین کے وفد کی میزبانی کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 4:33 PM IST

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ نے’امپاورنگ یوتھ وتھ کنسٹی ٹیوشنل ویلوز اینڈ فنڈامینٹل ڈیوٹیز‘ کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف کسنٹی ٹیوشنل اینڈ پارلیامنٹری اسٹڈیز(آئی سی پی ایس)کے اشتراک سے نیلسن منڈیلا مرکز برائے امن و حل تنازع(این ایم سی پی سی آر)میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ پروگرام میں پروفیسر اقبال حسین شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ،اراکین آئی سی پی ایس(لوک سبھا سیکریٹریٹ) نے اور سامعین جن میں فیکلٹی اراکین،اسکالرز اور جامعہ کے مختلف شعبوں کے طلبا شامل تھے شرکت کی۔پروفیسر مہتاب عالم رضوی،ڈائریکٹر،این ایم سی پی سی آر،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کی صدارت کی اور پروفیسر اقبال حسین نے بطور مہمان خصوصی پروگرام میں شرکت کی۔


پروفیسر مہتاب عالم رضوی نے سامعین کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے ہندوستان کے آئین کی مضبوطی و استواری کی برقراری کے تئیں آئی سی پی ایس اور لو ک سبھا سیکریٹریٹ کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے پروگرام کے مقررین کا تعارف پیش کیا۔تعارف کے بعد ڈاکٹر سیما کول سنگ نے آئی سی پی ایس اور اس ادارے کے ارتقا سے سامعین کو متعارف کرایا۔انھوں نے آئینی اقدار اور بنیادی فرائض کے متعلق عوام کی بیداری کی اہمیت پر زور دیا۔ محترمہ انکتا بالی،قانونی مشیر،وزارت تجارت وصنعت،حکومت ہند، کی تقریر سے اجلاس کا افتتاح ہوا۔ آئینی اقدار اور بنیادی حقوق کو مرکز میں رکھ کر گفتگو کی اور بتایا کہ کس طرح یہ حقوق،آئینی اقدار کی تشکیل کرتے ہیں۔انھوں نے رہنما اصولوں اور بنیادی حقوق اور رہنما اصولوں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

اس کے بعد ڈاکٹر رویندر گرمیلا،سابق جوائنٹ سیکریٹری،لوک سبھا نے بنیادی فرائض کی ابتدا پر زوردیتے ہوئے بتایاکہ یہ انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کے اتباع میں ہے اور مہاتما گاندھی کا وژن ہے جسے آئین کے بنیادی فرائض میں سورن کمیٹی کی سفارشات کے بعد شامل کیا گیا تھا۔ بنیادی فرائض کا تعارف ہندوستان کے سماجی اور قانونی فریم ورک میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے اور یہ بنیادی حقوق کی تکمیل کے ساتھ ملک کے تئیں فرض کے احساس کوشہری کے دل میں فروغ دیتاہے۔

پروفیسر اقبال حسین،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اپنی تقریر میں این ایم سی پی سی آر کو ایسے اہم ورکشاپ کے انعقاد کے لیے مبارک باد دی۔انھوں نے عزت مآب جناب نریندر مودی کی قیادت میں ’ترقی یافتہ‘بھارت کی مہم کے تحت نوجوانوں کو حکومت کی کوششوں میں شریک کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انھو ں نے آئینی اقدار کی اہمیت کو دہراتے ہوے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہندوستان کے نوجوانوں میں ان اقدار کا انجذاب ہوسکے۔ اس کے بعد این ایم سی پی سی آر کے فیکلٹی نے شیخ الجامعہ اور مہمان مقررین کوتہنیت پیش کرتے ہوئے سب کی خدمت میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اخیر میں ڈاکٹر سید جلیل حسین،اسسٹنٹ پروفیسر،این ایم سی پی سی آر نے کامیاب اجلاس کے لیے تمام شرکا اور مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details