حیدرآباد: حکمراں جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کے تقریباً 40 ایم ایل اے اور اس کے اتحادی شراکت دار کل فلور ٹیسٹ میں شرکت کے لیے حیدرآباد سے آج جھارکھنڈ لوٹ رہے ہیں۔ جے ایم ایم لیڈر چمپائی سورین کو چیف منسٹر بنائے جانے کے بعد اتحاد کے تمام ارکان اسمبلی کو حیدرآباد کے قریب ایک ریزورٹ میں رکھا گیا تھا۔ ان کے پیشرو ہیمنت سورین مبینہ بدعنوانی سے متعلق ایک کیس میں جیل میں ہیں۔
جھارکھنڈ میں کل فلور ٹیسٹ، حکمراں اتحاد کے ارکان اسمبلی حیدرآباد سے رانچی روانہ - جھارکھنڈ میں کل فلور ٹیسٹ
Jharkhand floor test tomorrow حکمراں جے ایم ایم نے اپنے ایم ایل ایز کو حریف پارٹیوں کے رابطہ سے دور حیدرآباد کے ریزارٹ میں رکھا تھا تاکہ ارکان کو اتحاد کے ساتھ جوڑ کر رکھا جائے۔
Published : Feb 4, 2024, 8:46 PM IST
حکمراں جے ایم ایم نے اپنے ایم ایل ایز کو حریف پارٹیوں کے رابطہ سے دور حیدرآباد کے ریزارٹ میں رکھا تھا تاکہ ارکان کو اتحاد کے ساتھ جوڑ کر رکھا جائے۔ جھارکھنڈ میں حکمران اتحاد کے پاس 81 رکنی اسمبلی میں سے 41 ارکان کی اکثریتی حاصل ہے۔ جے ایم ایم، کانگریس، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) کے کل 46 ایم ایل اے ہیں۔ جے ایم ایم (28)، کانگریس (16)، آر جے ڈی (1)، اور سی پی آئی (ایم ایل) کا ایک رکن ہے۔
وہیں بی جے پی کے اتحادیوں کے پاس 29 ایم ایل اے ہیں۔ قبل ازیں ستمبر 2022 میں ہیمنت سورین کی حکومت نے اپنے حق میں 48 ووٹوں کے ساتھ اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب حاصل کی تھی۔ موجودہ وزیراعلی چمپائی سورین، ہیمنت سورین حکومت میں ٹرانسپورٹ کے وزیر تھے۔ انہیں سورین خاندان کی حمایت بھی حاصل ہے۔