رانچی: جھارکھنڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کے القاعدہ کے برصغیر گروپ سے منسلک ہونے کے الزام میں نصف درجن سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لوہردگا، ہزاری باغ سمیت جھارکھنڈ میں 14 مقامات پر چھاپے مارے گئے ہیں۔
اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ:
آپ کو بتاتے چلیں کہ اے ٹی ایس کی ٹیم نے ریاست کے کل 14 مقامات میں سے ایک لوہردگا کے کُڈو تھانہ علاقے کے ہینزلہ میں بھی چھاپہ مارا ہے۔ اے ٹی ایس ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یہاں سے ایک عسکریت پسند کو دو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
سب ڈویژنل پولیس افسر شردھا کیرکیٹّا نے ایک بیان میں کہا کہ اے ٹی ایس ٹیم نے ہینزلہ سے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا ہے۔ فی الحال اس حوالے سے مزید جانکاری نہیں دی جا سکتی۔ پولس بھی اپنی سطح پر پورے معاملے کی ابھی جانچ کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جھارکھنڈ اے ٹی ایس کی ٹیم نے ریاست بھر میں 14 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس میں کہا جا رہا ہے کہ سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کا دعویٰ ہے کہ ان کا تعلق القاعدہ کے انڈین سب کانٹیننٹ (AQIS) نام کی تنظیم سے ہے۔
اے ٹی ایس ٹیم نے لوہردگا ضلع کے کُڈو تھانہ علاقے کے ہینزلہ سے دو ہتھیاروں کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ہزاری باغ اور پیلاول سمیت دیگر اضلاع میں 14 مقامات پر چھاپے مار کر 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کی اس کارروائی کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اپ ڈیٹ جاری ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: