اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھاگلپور کے اقلیتی ہاسٹل میں جشن بہاراں پروگرام کا انعقاد کیا گیا - Jashne Baharan in minority hostel - JASHNE BAHARAN IN MINORITY HOSTEL

عالمی یوم خواندگی کے موقع پر ریاست بہار کے بھاگلپور میں اقلیتی فلاح شعبہ کے تحت چل رہے، اقلیتی ہاسٹل میں نئے طلبہ کی آمد کے موقع پر جشن بہاراں کے نام سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں نو آمد طلبہ کا استقبال کیا گیا اور بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

JASHNE BAHARAN IN MINORITY HOSTEL
بھاگلپور کے اقلیتی ہاسٹل میں جشن بہاراں پروگرام کا انعقاد کیا گیا (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2024, 7:19 PM IST

بھاگلپور کے اقلیتی ہاسٹل میں جشن بہاراں پروگرام کا انعقاد کیا گیا (Video: Etv Bharat)

بہار: اس موقع پر اقلیتی ہاسٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعیم الحسن نے بتایا کہ اس ہاسٹل کو انہوں نے بڑی محنت سے سجایا و سنوارا ہے، اکیڈمک ماحول دینے کی کوشش کی ہے اور اب تک یہاں سے بڑی تعداد میں بچے کامیاب ہوکر نکلے ہیں۔ جشن بہاراں کے پروگرام کے موقع پر ہاسٹل میں نو آمد طلبہ کی طرف سے شجر کاری بھی کی گئی۔ ماحولیات کے تعلق سے لوگوں کو حساس رہنے کا پیغام دیا گیا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروگرام میں شامل ہوئے چھپرہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر فاروق علی اور ڈاکٹر مشفق عالم نے کہا کہ دنیا نے علم و ہنر کے بدولت نمایاں ترقی کی ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے معاشرے کے بہت سے لوگ اب بھی ناخواندہ ہیں۔ لہذا ان کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

جشن بہاراں کے اس پروگرام کے موقع پر ہاسٹل کے احاطہ میں تعمیر کردہ مینار ملت کا افتتاح بھاگلپور کے ڈپٹی میئر صلاح احسن کے ہاتھوں انجام دیا گیا۔ جس میں طلبہ کے لیے حوصلہ افزاء اشعار کندہ کیے گئے ہیں جو یکجہتی کا پیغام دیتے ہیں۔ ڈپٹی میئر ڈاکٹر صلاح الدین احسن نے ہاسٹل کے انتظامات کی ستائش کی، ساتھ ہی کہا کہ اس کی بہتری کے لیے مزید چیزیں فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ریاستی حکومت کے ذریعہ اقلیتوں کے لیے تعمیر کردہ اس ہاسٹل میں طلبہ کی تعلیم کے لیے ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں۔ اقلیتی فلاح محکمہ کے تحت اس کی دیکھ ریکھ کی جاتی ہے۔ یہاں فی الحال 120 بچے قیام پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھاگلپور میں انگ کلا مہوتسو کا انعقاد، علاقائی زبان کو عام کرنے کی اپیل

ABOUT THE AUTHOR

...view details