اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کو مذہب کی بنیاد پر قانون بنانے سے گریز کرنا چاہیے: جمعیت علماء ہند - مذہب کی بنیاد پر قانون نہ بنائے

jamiat ulema e hind on UCC: جمعیت علماء ہند کے قانونی مشیر مولانا کعب راشدی نے اتراکھنڈ میں یو سی سی کی منظوری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس قانون کی مخالفت کی ہے۔ کوئی بھی قانون مذہب کے نام پر نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ اس قانون میں ایسی کئی باتیں جس پر اعتراض کیا جا سکتا ہے۔

حکومت مذہب کی بنیاد پر قانون نہ بنائے:جمعیت علماء ہند
حکومت مذہب کی بنیاد پر قانون نہ بنائے:جمعیت علماء ہند

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 2:27 PM IST

حکومت مذہب کی بنیاد پر قانون نہ بنائے:جمعیت علماء ہند

مرادآباد: مولانا کعب راشدی نے یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا درج فہرست قبائل یعنی قبائلیوں، مختلف ذاتوں اور برادریوں کو اس بل کے دائرہ کار سے باہر رکھا جا سکتا ہے؟ پھر مسلم کمیونٹی کو کو لے کر کیا کریں گے۔ ایک طبقے کو ہدف بنانا بالکل درست نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی قانون جو شریعت کے خلاف ہو مسلم کمیونٹی کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ہم نے پہلے بھی کہا ہے کہ قانون میں جو باتیں شریعت کے خلاف ہیں، انہیں مسلمان ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ یہ بات بہت پہلے واضح ہوچکی ہے۔

جمعیت علمائے ہند کے قانونی مشیر مولانا کعب رشید نے کہا کہ حکومت اتراکھنڈ ریاست سے بے روزگاری کو ختم نہیں کر پا رہی ہے۔ اتراکھنڈ کے 60 فیصد لوگوں نے روزگار کے لیے دوسری ریاستوں کا رخ کیا ہے۔ کیونکہ اتراکھنڈ میں کوئی روزگار نہیں ہے۔ ریاستی حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیم کو روزگار سے جوڑے بغیر ترقی ناممکن: مولانا فضل الرحیم مجددی

ان کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود اتراکھنڈ حکومت نے یو سی سی کو منظور کیا۔ اتراکھنڈ کی حکومت نے بے روزگاری کو ختم نہیں کیا لیکن عوام کو یو سی سی کے طور پر نیا تحفہ دیا ہے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ اترا کھنڈ کی حکومت نے یکساں سول کوڈ نافذ کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details