احمدآباد:جمعیت علماء ہند گجرات کے جنرل سیکرٹری نثار احمد انصاری نے کہاکہ گجرات میں جس طریقے سے مدارس کو سروے کا معاملہ چل رہا ہے۔ اس کے پیچھے کیا منشا ہے۔ وہ ابھی تک ظاہر نہیں ہو سکی ہے ۔البتہ رائٹ ٹو ایجوکیشن کے مطابق چھ سے 14 سال کے جو بچے ہیں وہ اسکول جا رہے ہیں یا نہیں اور بہت سے بچے اسکول نہ جا کے صرف مدرسے یا پاٹھ شالہ میں جاتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ تمام بچوں کو اسکول میں داخلہ بھی مل سکے۔انہیں بنیادی تعلیم حاصل ہو۔ان بچوں کا سروے کر کے انہیں اسکول میں بھی داخلہ دیا جائے لیکن فارم میں جس طریقے سے مانگا گیا ہے کہ مدرسوں میں تعداد کتنی ہوتی ہے۔ تنخواہ کتنی ہے تو اس سے کوئی مطلب نہیں ہوتا کیونکہ مدرسوں کو سرکار گرانٹ نہیں ہے۔