جے پور: جے پور دیہی علاقے کے بیناڈا میں واقع کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگیے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ بسی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ پولیس نے پانچ افراد کے ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ موقع پر پہنچے اے سی پی مکیش چودھری نے بتایا کہ بسی تھانہ علاقے میں ہفتہ کی شام ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے پانچ افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزدوروں کی نعشیں تحویل میں لے کر ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھوا دیں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد تقریباً نصف درجن فائر ٹینڈر موقع پر پہنچے اور کافی کوشش کے بعد بالآخر آگ پر قابو پالیا گیا۔
جے پور: کیمیکل فیکٹری میں لگی زبردست آگ، پانچ افراد ہلاک - Fire broke out in chemical factory - FIRE BROKE OUT IN CHEMICAL FACTORY
جے پور دیہی علاقے کے بسی تھانہ علاقے میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زبردست آگ لگ گئی، جس میں پانچ مزدور زندہ جل گیے۔ پولیس نے مزدوروں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
جے پور: کیمیکل فیکٹری میں لگی زبردست آگ، پانچ افراد ہلاک
Published : Mar 23, 2024, 8:26 PM IST
یہ بھی پڑھیں:
- راجستھان: سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک
- راجستھان: پاکستانی اسمگلرز نے ڈرون سے ہیروئن کے 6 پیکٹ گرائے، سکیورٹی فورسز الرٹ
اطلاع ہے کہ فیکٹری میں بوائلر اس وقت پھٹ گیا جب مزدور کام کر رہے تھے۔ اس کے بعد کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ تاہم اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھ پاتا، آگ اتنی شدید ہو گئی کہ پانچ مزدور جاں بحق ہو گیے۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے بھی جے پور کے وشوکرما علاقے میں زبردست آگ لگ گئی تھی، جس میں تین بچوں سمیت ایک جوڑا زندہ جل گیا تھا۔