اردو

urdu

ETV Bharat / state

جبل پور کی کھمریا آرڈیننس فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 13 افراد شدید زخمی، دو لوگوں حالت تشویشناک

کھمریا آرڈیننس فیکٹری مدھیہ پردیش کے جبل پور میں واقع ہے، جہاں یہ دھماکہ فوج کے بموں میں بارود بھرتے وقت پیش آیا۔

JABALPUR ORDINANCE FACTORY BLAST
جبل پور کی کھمریا آرڈیننس فیکٹری میں زوردار دھماکہ (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 5 hours ago

جبل پور: آرڈیننس فیکٹری کھمریا میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ بم میں بارود بھرتے ہوئے دھماکے سے موقع پر موجود 13 ملازمین بری طرح زخمی ہوگئے۔ ان تمام ملازمین کو علاج کے لیے جبل پور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان میں سے دو ملازمین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کھمریا میں ہے وزارت دفاع کی آرڈیننس فیکٹری:

جبل پور میں حکومت ہند کی وزارت دفاع کی ایک بڑی فیکٹری ہے جسے آرڈیننس فیکٹری کھمریا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ فوج کے زیر استعمال بہت سے ہتھیار اس فیکٹری میں بنائے جاتے ہیں۔ یہیں سے لڑاکا طیاروں اور جنگی ٹینکوں کے لیے بم بنائے جاتے ہیں۔ ان بموں کو بنانے کے لیے بم کے خالی سیل کے اندر بارود بھرنا پڑتا ہے اور یہ بارود معمولی رگڑ سے آگ پکڑ کر پھٹ جاتا ہے۔ جبل پور کی آرڈیننس فیکٹری میں آئے روز ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

زوردار دھماکے سے لرز اٹھا کھمریا:

آج صبح آرڈیننس فیکٹری کے ایف 6 ایریا میں 1000 پاؤنڈر بم یونٹ میں دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں 13 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے اس یونٹ کی پوری عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جبل پور کے ایک پرائیویٹ اسپتال بھیجا گیا، جہاں برن یونٹ ہے۔ تاہم ابھی تک فیکٹری کی جانب سے کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ایمبولینس سے جب مریضوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تو اس منظر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دھماکا کتنا خوفناک تھا۔

نقصان کی تصدیق سرکاری بیان کے ذریعے کی جائے گی:

جس جگہ دھماکا ہوا وہ فیکٹری کا محفوظ علاقہ ہے اور یہاں کسی باہر کے شخص کو آنے کی اجازت نہیں، اس لیے فیکٹری سے سرکاری معلومات سامنے آنے کے بعد ہی نقصان کی حد معلوم ہو سکے گی۔ فی الحال کسی کے پاس بھی درست معلومات نہیں ہیں کہ دھماکہ کیوں ہوا۔ زخمی ہونے والے 13 افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details