اجمیر:اس سمینار کے کنونر سید علی حمزہ سلطان چشتی کے مطابق چار رجب یعنی 16 جنوری کو دوپہر بعد نماز ظہر درگاہ کے محفل خانہ میں یہ سمینار منعقد کیا گیا تھا۔ اس میں ایشیا کے متعدد علماء مشائخ اور اسکالر نے شرکت کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ چشتی کے مطابق اس انٹرنیشنل سمینار کے فاؤنڈر سید عبدالحلیم چشتی تھے جنہوں نے 1963 میں اسے شروع کیا تھا، تب سے لے کر اب تک برصغیر سے علماء مشائخ اور پیر صوفی سکالر سمیت دیگر دانشور اس پروگرام میں پہنچ چکے ہیں۔
اس میں صدر جمہوریت -وزیراعظم بھی اس میں شرکت کر چکے ہے, اس سیمینار کا خاص مقصد خواجہ صاحب کے پیغام امن اور رحم - ہمدردی - محبت کو عام کرنا ہے- یہ سیمینار چشتی خاندان اپنے اخراجات سے کرتا ہے- سیمینار میں علماء نے اپنے صوفی خیالات سے حاضرین کو روبرو کرایا اور خواجہ صاحب کے نقش قدم پر چلنے کی نصیحت فرمائی۔