نئی دہلی:یہ تاریخی مقابلہ دبئی میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل پرو ریسلنگ چیمپئن شپ 2024 کا مرکزی ایونٹ ہے جسے ورلڈ پروفیشنل ریسلنگ ہب پروموٹ کر رہا ہے، اس میں پانچ انڈر کارڈ میچز بھی ہوں گے۔مجموعی 3 کروڑ انعامی رقم رکھی گئی ہے۔اج قومی راجدھانی میں اس کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔جس میں دبئی اسپورٹس کونسل کے نمائندے علی الاصیری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر
سنگرام سنگھ، کامن ویلتھ ہیوی ویٹ چیمپئن اور فٹ انڈیا کے سفیر اور آئیکن نے کہا کہ'دبئی میں مقابلے پر پر میں مجھے پرجوش ہوں،میں دبئی اسپورٹس کونسل کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں۔ کشتی کا یہ کھیل شریفانہ طرز عمل کی ایک مثال ہے۔ میں فٹ انڈیا ویژن کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو متاثر کرنا چاہتا ہوں۔ محمد سعید جیسے عظیم کھلاڑی کے ساتھ میچ یہ ظاہر کرتا ہے کہ عمر رکاوٹ نہیں ہو سکتی، مجھے امید ہے کہ ورلڈ پروفیشنل ریسلنگ ہب کے زیر اہتمام اس چیمپئن شپ میں یہ واپسی کا میچ بہت اچھا ہو گا۔
وہیں
ہندوستان کے سابق چیف کوچ اولمپیئن دھیان چند ایوارڈ یافتہ گیان سنگھ نے آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ
'کشتی ہندوستان میں ایک بڑا کھیل ہے اور ورلڈ پروفیشنل ریسلنگ ہب سے منسلک رہا ہے۔ ہم سب ہندوستان میں اس کھیل کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔ پہلوانوں کی اگلی نسل تمغے کی دعویدار ہوگی اور اس مقابلے کی سطح انہیں سخت محنت اور اپنی صلاحیت کے مطابق بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دے گی۔ سنگرا سنگھ کشتی کے عظیم سفیر ہیں اور میں دبئی میں ہونے والے آئندہ مقابلے کے لیے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہوں گا۔
پروگرام میں پانچ میچ ہوں گے جس میں سنگرام سنگھ کا مقابلہ محمد سعید سے ہوگا۔ دیگر میچز ہوں گے - الیاس بیکبلاتوف (روس)، 2017 یورپی ریسلنگ چیمپئن بمقابلہ ڈیمن کیمپ (USA)، اینڈریا کیرولینا (کولمبیا)، اولمپین بمقابلہ ویسکن سنتھیا (فرانس)، اولمپین، بدیر علی (یو اے ای)۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والا، عرب چیمپئن شپ بمقابلہ MBO اسومی آرون (کوگو)، گولڈ میڈلسٹ، گیمز آف لا فرانکوفونی، ممی ہستووا (بلغاریہ)، اولمپین بمقابلہ اسکیبا مونیکا (پولینڈ)
دبئی اسپورٹس کونسل کے نمائندے علی العسیری نے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے میں ان تمام پہلوانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں جو انٹرنیشنل پرو ریسلنگ چیمپئن شپ 2024 میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔
ہندوستان نے بین الاقوامی اسٹیج پر ریسلنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ ایونٹ نہ صرف ہندوستان بلکہ دبئی میں بھی اس کھیل کو فروغ دے گا، جہاں لوگ اولمپینز کو دیکھ سکیں گے۔اور ورلڈ کلاس میڈل ونر سمیت عظیم کھلاڑیوں کا کھیل دیکھا جائے گا۔ توقع ہے کہ مقابلے کی سطح خود بہترین ہوگی، میں تمام پہلوانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔
اب دبئی میں پرو انٹرنیشنل کشتی چمپیئن شپ - پرو انٹرنیشنل کشتی چمپئن شپ
International Pro wrestling championship Dubai متحدہ عرب امارات دبئی میں کشتی نے بھی قدم رکھ دیے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے پہلوانوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سنگرام سنگھ 24 فروری 2024 کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی ریسلر (پہلوان) محمد سعید کے ساتھ مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔
Published : Feb 13, 2024, 11:53 AM IST
یہ بھی پڑھیں:جارڈن کو شکدست دے کر قطر اے ایف سی ایشین کپ چمپئن
انٹرنیشنل پرو ریسلنگ چیمپیئنز 2024 - دبئی ایک ایسے ایونٹ کا آغاز کر رہا ہے جہاں قومی اور بین الاقوامی پہلوان بین الاقوامی اور اولمپک سرکٹ پر تمغے جیتنے کی اپنی بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ ایونٹ ریسلنگ کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو ملک میں اس کھیل کو ایک نئی جہت دے گا اور پیشہ ور اور شوقیہ کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ اس پلیٹ فارم پر انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔