بیدر: وجئے پور اسٹیٹ اکامہادیوی ویمنس یونیورسٹی اور بیدر گورنمنٹ فرسٹ کلاس ویمنس کالج کے زیر اہتمام 18ویں خواتین کے انٹر کالج یوتھ فیسٹیول میں خواتین نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مذہبی عمل، توہم پرستی، ذات پرستی، سیاسی صورتحال کی حقیقت کو ڈرامے اور رقص کے ذریعے سماجی صورت حال کی وضاحت کی۔ اس کے علاوہ رنگولی مقابلے، فوک آرکسٹرا، کوئز، پینٹنگ، سولو ڈانس پرفارمنس نے توجہ مبذول کروائی۔ خواتین کے لئے منعقدہ انٹر کالج یوتھ فیسٹیول میں خواتین کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
انٹر کالج یوتھ فیسٹیول فار ویمنس کا بیدر میں انعقاد - انٹر کالج یوتھ فیسٹیول
Inter College Youth Festival for Women held at Bidar بیدر ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے نے کہاکہ عورتیں غلام نہیں ہوتیں۔ آج خواتین ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں۔
Published : Jan 21, 2024, 10:04 PM IST
ریاست کے مختلف کالجوں کی ٹیموں کی کارکردگی کو دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ یوتھ فیسٹیول جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گے۔ بیدر ضلع انچارج وزیر ایشورکھنڈرے نے کہاکہ عورتیں غلام نہیں ہوتیں۔ آج خواتین ہر شعبے میں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے دیا تھا۔ شہری انتظامیہ کے ریاستی وزیر رحیم خان، وجئے پور ویمن یونیورسٹی کے چانسلر پروفیسر کے علاوہ ضلع پریشد کے رکن ارویند کمار ارالی، ریٹائرڈ چانسلر بی جی ملمانی، پرنسپل پروفیسر منوج کمار، پروفیسر وشنو ایم شندے، پروفیسر ودیا پاٹیل، پروفیسر ڈی ایم مداری، شنکر گوڑا ، ایچ ایم چندر شیکھر، شعبہ صحافت کی سربراہ اومکار اور دیگر موجود تھے۔