ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز نے خلیج عدن میں سمندری حادثہ میں فوری مدد کی ممبئی:خلیج عدن میں موجود ایک کنٹینر سے لدے جہاز کو ایک ڈرون میزائیل کے ذریعہ نشانہ بنائے جانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔ جہاز پر موجود عملہ کو مجبوراً جہاز چھوڑنا پڑا۔ ان میں کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے تھے۔ میری ٹائم سکیورٹی آپریشنز کے لیے تعینات آئی این ایس کولکتہ کو جیسے ہی اس حادثہ کی جانکاری ملی اُنہوں نے فوراً خلیج عدن میں راحت کارروائی شروع کی اور جہاز پر موجود عملے کے 21 لوگوں کو بچانے میں کامیابی حاصل کی اس میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہے بھارتی بحریہ ہیلی کاپٹر اور کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے ان سبھی اراکین کو محفوظ مقام پر پہنچایا اسکے بعد میڈیکل ٹیم نے زخمی عملے کو طبی امداد فراہم کی۔ بچائے گئے عملے کے شدید زخمی اہلکاروں کو INS کولکتہ کے ذریعہ جبوتی منتقل کیا گیا ہے۔
میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز کے لیے تعینات ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہاز نے خلیج عدن میں سمندری حادثے میں فوری مدد کی یہ بھی پڑھیں:
یمن میں امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کا حملہ، تین افراد ہلاک، چار زخمی
ہندوستانی بحریہ نے کہا کہ حملے کے بعد 'ماسٹر' (جہاز کے انچارج) نے جہاز میں دھواں اور آگ کی اطلاع دی اسکے بعد آئی این ایس کولکتہ کو فوری طور پر ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے روانہ کیا گیا جو کہ رات 10:30 بجے تک موقع پر پہنچ گیا منگل کے روز ہندوستانی بحریہ کے 12 اہلکاروں پر مشتمل ایک ماہر فائر فائٹنگ ٹیم تجارتی جہاز پر سوار ہوئی اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کیں۔ بحریہ نے کہا کہ 21 اہلکاروں پر مشتمل جس میں ہندوستانی شہری بھی شامل ہے۔ وہ اب محفوظ ہیں اور جہاز اپنی اگلی منزل کی طرف گامزن ہے۔