اردو

urdu

ETV Bharat / state

آئی این ٹی یو سی کے وفد نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی - INTUC Delegate Visit ajmer sharif

انڈین نیشنل لیبر کانگریس کےمہا سنگھ کے قومی صدر سوامی ناتھ جیسوال اپنے اراکین کے ساتھ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔ انہوں نے انڈیا اتحاد کی کامیابی اور راہل گاندھی کے وزیراعظم بننے کی دعا مانگی۔

آئی این ٹی یو سی کے وفد نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی
آئی این ٹی یو سی کے وفد نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 3, 2024, 5:29 PM IST

اجمیر: چار جون یعنی منگل کے روز لوک سنھا انتخابات2024 کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی کو لے کر الیکشن کمیشن کی تمام ترتیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ دوسری طرف کانگریس ،بی جے پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کی نظریں لوک سبھا انتخابات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔ اسی درمیان انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے رہنماوںنے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضرہ دی۔

آئی این ٹی یو سی کے وفد نے اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری دی (etv bharat)

انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس کے قومی صدر سوامی ناتھ جیسوال عرف پپو بھیا کی قیادت میں صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدہ کی چادر اور پھول چڑھائی گئی۔ درگاہ کے خادم سید ممشاد حسین چشتی نے ان کا استقبال کیا اور دربار پر حاضری کروائی۔

اس موقع پر تنظیم کے تمام عہدیداران کو دستاربندی اور تبرک پیش کیا گیا۔ زیارت کے بعد وفد کے قومی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 جون کو انڈیا اتحاد کو کامیابی ملنے والی ہے ۔انہیں امید ہے کہ راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔ ان ہی خواہشات کے ساتھ میں اجمیر درگاہ حاضری کے لیے آیا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:آج الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس، انتخابی نتائج کا اعلان کل

پپو بھیا کا ماننا ہے کہ انہوں نے عوام سے 5 گارنٹی اور 25 وعدوں کے ساتھ راہل گاندھی کوعوام کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہوئی ہے۔ مودی سرکار ایک جملا باز حکومت تھی۔ انڈیا اتحاد نے انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام عوام کے سامنے رکھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details