گلبرگہ:ریاست کرناٹک گلبرگہ میں سات مئی کو 2024 لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ ہونے جارہی ہے۔ اس موقع پرکاش راج جنوبی سنیما اور بالی ووڈ کے مقبول اداکار نے گلبرگہ میں ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2024 لوک سبھا کا چناؤ بہت ہی اہمیت والا چناؤ ہے۔ اس پچھلے دس برسوں میں بی جے پی کی جانب سے کیے گئے وعدے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ اب مودی جی کی اصلیت عوام کے سامنے دکھائی دیے رہی ہے۔ اس مرتبہ عوام ضرور مودی جی کو سبق سیکھائیں گے۔ بی جے پی حکومت ملک میں ترقیاتی کام کر نے ناکام ثابت ہوئی ہے۔
بھارت میں انڈیا اتحاد کو کامیابی ملے گی: پرکاش راج - Prakash Raj on INDIA Alliance - PRAKASH RAJ ON INDIA ALLIANCE
Actor Prakash Raj on India Alliance: فلم اداکار پرکاش راج نے کہا کہ ملک میں انڈیا اتحاد کو بڑے پیمانہ پر کامیابی ملے گی۔ انہوں نے لوک سبھا انتخابات 2024 کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
![بھارت میں انڈیا اتحاد کو کامیابی ملے گی: پرکاش راج - Prakash Raj on INDIA Alliance بھارت میں انڈیا اتحاد کو ملے گی کامیابی: پرکاش راج](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/06-05-2024/1200-675-21400731-thumbnail-16x9-sss.jpg)
Published : May 6, 2024, 6:16 PM IST
|Updated : May 6, 2024, 7:53 PM IST
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ شمال کی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کے ساتھ خصوصی گفتگو
اس بار ملک میں انڈیا اتحاد کی حکومت بنے گی۔ ملک کے عوام اب سمجھ چکے ہیں۔ اب بی جے پی کی جھوٹی باتوں میں نہیں آئیں گے۔ مودی حکومت ملک صرف نفرت کی سیاست کی ہے اور اپنی ناکاموں کو چھپانے کے لئے اب منگلستر اور ہندو مسلم جسی بات کر کے عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کی جاری ہے۔ اب عوام ان سب نفرتی باتوں میں نہیں آنے والے ہیں۔ اب ملک کی عوام روزگار اور عزت اور امن و سکون چاہتے ہیں۔ اس مرتبہ عوام بی جے پی کو ضرور سبق سکھائیں گے۔