اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا ضلع میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ - Dengue Cases in Gaya - DENGUE CASES IN GAYA

ضلع میں اگست ماہ میں ہی ڈینگی کےمعاملے بڑھ گئے ہیں۔ ڈاکٹر ایم ای حق نے کہا کہ گاؤں سے لیکر شہر تک بیداری مہم کے ساتھ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے بیڈ محفوظ کیے گئے ہیں۔ آج اس حوالے سے ایک اعلی سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں ڈی ایم نے ڈینگی اور چکن گنیا کے بڑھتے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گیا ضلع میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
گیا ضلع میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 1:32 PM IST

گیا : ضلع گیا میں ڈینگی اور چکن گنیا کی بیماری کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر بچاؤ کے تیاری شروع کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے ضروری تیاری کی ہے۔ ڈینگی کی بیماری کی روک تھام کے لیے محکمہ صحت کے عہدیداروں کی جانب سے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی صدارت میں ایک بین شعبہ جاتی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول آفیسر ڈاکٹر ایم ای حق نے پاور پریزنٹیشن کے ذریعے بتایا کہ سال 2024 کے اگست ماہ میں ڈینگی کے 33 لوگوں کی جانچ رپورٹ مثبت آئی ہیں۔

ڈینگی کے سب سے زیادہ معاملے گیا شہری علاقے میں پائے گئے ہیں۔ یہاں ڈینگی کے 11 کیسز درج ہوئے ہیں ۔ جبکہ دیہی علاقوں میں 22 مریضوں کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔ حالانکہ تمام مریض مکمل طور پر محفوظ ہیں اور وہ خطرہ سے باہر ہیں۔ ضلع کے مختلف بلاکس کے کل 30 دیہاتوں کی شناخت ڈینگی سے متاثرہ علاقوں کے طور پر کی گئی ہے۔ شہری علاقوں میں میونسپل کارپوریشن اور دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ ملیریا آفس کی جانب سے ڈینگی کے مریض کے گھر کے ارد گرد فوگنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی ایم نے ہدایت دی ہے کہ ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے کا پورا امکان ہے۔

کچی آبادیوں میں جہاں کہیں بھی خنزیر یا پانی جمع ہو وہاں ادویات کا اسپرے اور فوگنگ کی جائے۔ باقاعدگی سے چیک اپ کے انتظامات کو برقرار رکھیں۔ ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی کمی نہیں ہو، کٹ کا بھرپور استعمال کریں۔ پلیٹ لیٹس کا مکمل انتظام اور دستیابی برقرار رکھیں۔ بلیچنگ پاؤڈر، اینٹی لاروا، اینٹی فوگنگ کا بھرپور استعمال کریں۔ بازاروں کے علاقوں میں بھی باقاعدگی کے ساتھ فوگنگ کی جائے۔ ڈینگی اور چکن گنیا سے بچاؤ کے لیے بیداری مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس کے لیے شہر کے اہم مقامات پر بینرز لگائے گئے ہیں۔ اسکولوں میں طلبہ میں ڈینگی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ویکٹر بورن کنٹرول آفیسر ایم ای حق کی جانب سے جانکاری دی جارہی ہے۔ ایک کنٹرول روم بھی بنایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول آفیسر ایم ای حق کی قیادت میں آٹھ رکنی ریپڈ رسپانس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جے پرکاش نارائن ہسپتال کے دو لیب ٹیکنیشنز کو ایلیسا ریڈر کے ساتھ ڈینگی ٹیسٹ کرنے کی تربیت دی گئی ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے ضلع کے تمام صحت کے اداروں میں مجموعی طور پر 116 اور میڈیکل کالج میں 96 بیڈز مخصوص کیے گئے ہیں۔ جئے پرکاش نارائن ہسپتال اور جئے پربھاہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے بیڈ کے لیے دس عدد دواؤں والی مچھر دانی فراہم کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details