اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: فرضی الیکشن اہلکار بن کر لٹیروں نے تاجر سے 25 لاکھ روپے سے زیادہ لوٹ لیے

مہاراشٹر کے کولہاپور میں لٹیروں کی ٹولی نے ایک تاجر سے 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔

فرضی الیکشن اہلکار بن کر لٹیروں نے تاجر سے 25 لاکھ روپے سے زیادہ لوٹ لیے
فرضی الیکشن اہلکار بن کر لٹیروں نے تاجر سے 25 لاکھ روپے سے زیادہ لوٹ لیے (Symbolic picture ANI)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 13, 2024, 4:52 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے کولہاپور میں اسمبلی انتخابات کا جوش عروج پر ہے۔ جس کی وجہ سے پولیس سے لے کر سرکاری مشینری تک ہر کوئی دن رات کام کر رہا ہے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ضلع میں لٹیرے سرگرم ہو گئے ہیں اور پولیس کے مصروف ہونے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ کولہاپور سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔

دراصل الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع کے انٹری گیٹ پر معائنہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ لٹیروں نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تاجر سے 25 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی۔ معلومات کے مطابق تاجر کو لوٹنے سے پہلے انھوں نے فرضی الیکشن اہلکاروں کی ٹیم بنا رکھی تھی۔

ملزمان کی تلاش جاری:

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی 5 ٹیمیں ملزمان کی تلاش میں روانہ کی گئیں۔ پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق شکایت کنندہ سبھاش لکشمن ہرانے ایک تاجر ہے، اس کے ساتھ یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

سبھاش نے بتایا کہ ہر روز کی طرح اپنا کام ختم کرنے کے بعد وہ منگل کی صبح تقریباً 5 سے 5:20 بجے کار سے تاودے ہوٹل جا رہا تھا۔ اس کے بعد 25 سے 30 سال کی عمر کے پانچ نامعلوم افراد نے اس کی گاڑی کو روکا۔ یہ لوگ سوٹ بوٹ پہنے ہوئے تھے اور وہ اپنے گلے میں سرکاری اہلکاروں کے جعلی شناختی کارڈ پہنے ہوئے تھے۔

سبھاش نے کہا کہ انہوں نے اسے بتایا کہ اسمبلی انتخابات کی وجہ سے یہ جانچ جاری ہے اور وہ گاڑی کا معائنہ کریں گے۔ یہ کہہ کر دو تین لوگ گاڑی کی تلاشی لینے لگے۔ پھر گاڑی میں رکھا 25 لاکھ 50 ہزار روپے والا بیگ جعلی اہلکاروں کے ہاتھ لگ گیا۔ انہوں نے یہ کہہ کر کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا کہ ضابطہ اخلاق کے دوران آپ اتنے پیسے نہیں لے جا سکتے۔

اس پر سبھاش نے انہیں بتانے کی کوشش کی کہ یہ ان کے کاروبار کا پیسہ ہے لیکن گینگ اسے اپنی کار میں بٹھا کر سرنوبت واڑی لے گئی۔ وہاں ان سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ اس پورے واقعہ کے بعد جیسے ہی سبھاش کو احساس ہوا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے، وہ سیدھے گاندھی نگر پولس اسٹیشن گیا اور شکایت درج کرائی۔

مشتبہ افراد کا تعلق کولہاپور سے ہوسکتا ہے:

150 سے زائد انسپکشن ٹیمیں ضلع کے شہروں کے داخلی دروازوں پر 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ تاودے ہوٹل کے علاقے میں ایک سرکاری معائنہ ٹیم بھی ہے۔ اس سلسلے میں گاندھی نگر کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دیپک جادھو نے تحقیقات کی ہدایات دیں اور گاندھی نگر اور لوکل کرائم انویسٹی گیشن برانچ کی پانچ ٹیمیں تحقیقات کے لیے روانہ ہوگئیں۔ تاہم اس طرح کی لوٹ مار نے تاجر برادری میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے۔ مشتبہ شخص کا تعلق کولہاپور سے بتایا جاتا ہے۔ پولس انسپکٹر دیپک جادھو نے بتایا کہ مشکوک گاڑی کی شناخت کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا اندازہ ہے کہ کار اور ملزمان کا تعلق بھی کولہاپور سے ہے۔ اس کے علاوہ گاندھی نگر پولس اسٹیشن کی ایل سی بی اور کرائم برانچ کی جانچ ٹیم تیزی سے تحقیقات کر رہی ہے۔ علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا ہے اور فوٹیج قبضے میں لے لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details