گیا: گیا ضلع میں پرندوں کی خوراک میں انڈے کے چھلکوں کا استعمال بڑھا ہے۔ چھلکے کو پہلے دھوپ میں رکھ کر خشک کیاجاتا ہے اور پھر اسے اچھے ڈھنگ سے دھویا جاتا ہے اور پھر دوبارہ خشک کر پیس کر پاوڈر بنادیا جاتا ہے۔ پرندوں کی دوسری خوراک میں ملا کر کھانے کے لیے دیا جاتاہے۔ اس کا مقصد پرندوں میں کیلشیم کی کمی کو دور کرنا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق انڈے کا چھلکا پرندوں کے لیے انتہائی فائدے مند ہے۔ گیا ضلع کے وہ افراد جنہوں نے اپنے گھروں میں بڑی تعداد میں پرندہ پروری میں لگے ہیں۔ وہ انڈے کے چھلکوں کا پاوڈر بناتے ہیں اور پھر اسے اپنے پرندوں کو بطور ضمیمہ کھلاتے ہیں۔
گیا میں انڈے کے چھلکوں کا پاوڈر بناکر کیلشیم بڑھانے کےلئے ہورہا ہے استعمال
egg shells are being made into powder and used to increase calcium انڈے کے چھلکوں کا بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے اس سے بہت ہی کم لوگ واقف ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انڈے کے چھلکوں کو پھینک دیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں جنکو کیلشیم کی کمی ہے وہ انڈے کے چھلکوں کا استعمال کرتے ہیں۔ اسکا استعمال انسانوں کے ساتھ پرندوں کے لیے بھی کیاجاتاہے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ آپ انڈے کے چھلکے کو یوں ہی کھاسکتے ہیں بلکہ اسکو کھانے کے لیے تیار کرنے میں کافی محنت کرنی ہوتی ہے۔ اسکو سوکھا کر پاوڈر بنانا ہوتا ہے-
Published : Feb 7, 2024, 8:38 PM IST
گیاکے معروف کبوتر پرور انور رضوان احمد کہتے ہیں کہ پرندوں کو انڈے کے چھلکوں کا پاوڈر کھلانے سے انڈے دینے والی مادوں کو انڈے پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس وجہ سے انڈے کے چھلکوں کا استعمال ہوتا ہے۔ ضلع گیا میں اسکے استعمال میں تیزی آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب انڈے کے چھلکوں کو بھی فروخت کیا جاتاہے۔ انڈے کے چھلکے میں کیلشیم کاربونیٹ، پروٹین اور دیگر نامیاتی مرکبات ہوتے ہیں۔ انڈے کے چھلکوں میں قریب 40 فیصد کیلشیم ہوتاہے۔ یہ کیلشیم کاربونیٹ کی شکل میں پایاجاتاہے۔ اس میں بوران، میگنیشیم، میگنیز، تانبا، آئرن، مولبڈینم، سلفر اور زنگ وغیرہ شامل ہیں۔ پاوڈر کی شکل میں انڈے کا شیل ایک موثر کلشیم کے سپلیمنٹ کے طور پر کھایا جاتا ہے۔
انور کہتے ہیں کیلشیم کی غرض سے انسان بھی انڈے کے چھلکوں کو کھاتے ہیں لیکن کھڑے چھلکے نہیں بلکہ اسکا پاوڈر بناکر کھایا جاتاہے۔ جنہیں ہڈی کا مرض ہے اور کیلشیم کی کمی ہے تو بطور دوائی کیلشیم بڑھانے کے لیے پاوڈر کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسکا خیال رکھا جائے کہ بغیر ماہرین کے مشورے کے استعمال نہیں کریں۔ انہوں نے بتایاکہ گیا ضلع میں کبوتر۔ مرغی اور دیگر پرندوں کو پالنے والے انڈے کے چھلکوں کا استعمال انکی خوراک کے لیے کرتے ہیں۔