اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال اور احتجاج کا اثر اے ایم یو میں بھی دیکھا گیا - AMU RDA DOCTORS STIRKE - AMU RDA DOCTORS STIRKE

کولکاتا کے آر جی کار میڈیکل کالج میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف فیڈریشن آف آل انڈیا ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے آج سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کا اثر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال میں بھی دیکھا گیا۔

AMU RDA DOCTORS STIRKE
اے ایم یو آر ڈی اے کے ڈاکٹروں کی ہڑتال (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 12, 2024, 5:27 PM IST

اے ایم یو آر ڈی اے کے ڈاکٹروں کی ہڑتال (Video: Etv Bharat)

علی گڑھ: ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت ریزی اور قتل کے معاملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ خواتین کی حفاظت پر ایک بار پھر سوال اٹھ رہے ہیں۔ یہ واقعی بدقسمتی کی بات ہے کہ اسپتال جیسی عوامی جگہ پر اس طرح کا واقعہ رونما ہو، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔

غور طلب ہے کہ مغربی بنگال کے کولکاتا کے آر جی میڈیکل کالج میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی تنظیم 'فیڈریشن آف آل انڈیا ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن' نے آج سے پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ یہی نہیں، ایسوسی ایشن نے تمام سرکاری اسپتالوں کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے بھی ہڑتال میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

اسی ضمن میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں بھی ریزیڈنٹ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور کل صبح تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹر بھی متاثرہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

اے ایم یو، جے این ایم سی ایچ کے ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) کے صدر ڈاکٹر عاصم صدیقی نے بتایا ہم ڈاکٹر ہفتہ میں 48 گھنٹوں کے بجائے 60 سے زیادہ گھنٹے کام کرتے ہیں، مریضوں کا علاج کرکے ملک کی خدمت کرتے ہیں اور بدلے میں اگر ہم ہی محفوظ نہیں ہوں گے تو پھر کیسے کام چلے گا۔ کلکتہ میں جس ڈاکٹر کی عصمت ریزی کے بعد قتل کیا گیا ہے ہم اسی کے خلاف آج احتجاج کر رہے ہیں اور کل صبح تک ہڑتال پر رہیں گے۔ ہڑتال کے دوران ایمرجنسی سروس رہے گی تاکہ ایمرجنسی مریضوں کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس پورے معاملے کی سی بی آئی جانچ ہو اور جو بھی اس کے مجرم ہوں ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کبھی کسی کے ساتھ ایسا نہیں ہو۔

اس دوران ایسوسی ایشن نے او پی ڈی، انتخابی سرجری اور لیب کا کام بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ آر ڈی اے نے بھی ڈاکٹروں کو ہڑتال پر جانے کا نوٹس دے دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آر جی کار میڈیکل کالج کے جونیئر ڈاکٹر بھی متاثرہ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

واضح رہے مغربی بنگال کی راجدھانی کولکتہ میں 9 اگست کو آر جی میڈیکل کالج اسپتال میں ایک جونیئر ڈاکٹر کے ساتھ بربریت کی گئی۔ متاثرہ میڈیکل کالج کے چیسٹ میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ سیکنڈ ایئر کی طالبہ اور ٹرینی ڈاکٹر تھی۔

کولکاتہ ڈاکٹر عصمت ریزی اور قتل کیس کا ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے۔کولکاتہ پولیس نے اس معاملے میں ایک شہری رضاکار کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت سنجے رائے کے طور پر کی گئی ہے۔ کولکاتہ کی ایک عدالت نے 10 اگست کو گرفتار ملزم کو 14 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک کورٹ میں کی جائے: ممتا بنرجی

آر جی کار میڈیکل کالج کے پرنسپل نے استعفیٰ دے دیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details