سرائی کیلا: چائباسا: جھارکھنڈ میں آج صبح ایک خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں دو مسافر ہلاک ہوگئے۔ جھارکھنڈ میں ٹرین حادثہ پیش آیا ہے۔ ہاوڑہ-ممبئی میل پتری سے اترگئی۔ یہ حادثہ چکردھر پور ڈویژن کے بادامبو-راجکھرساوان ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ چکردھر پور پی آر ڈی کے مطابق دونوں مرنے والے مسافر ہاوڑہ ممبئی میل کی B4 کوچ میں سفر کر رہے تھے، دونوں مرد ہیں۔ دونوں کی شناخت کا ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہاوڑہ-ممبئی میل ٹرین نمبر 12810 منگل کی صبح 4.30 بجے ہاوڑہ-ممبئی روٹ پر چکردھر پور ڈویژن کے بادامبو-راجکھرساواں ریلوے اسٹیشن کے درمیان پوٹو بیڈا گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ ٹرین کی چار جنرل بوگیوں کو چھوڑ کر باقی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انتظامیہ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا ہے۔