جی ایس ٹی آر1 کو دو کلک میں نارمل میسج سے فائل کریں (etv bharat) گیا:حکومت جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کو آسان اور سہل بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً طریقوں میں تبدیلی اور اقدامات کرتی رہی ہے۔ ایسا ہی ایک قدم ٹیکس دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے صفر ریٹرن فائل کرنے کی اجازت دینا ہے۔ ٹیکس دہندگان جی ایس ٹی پورٹل میں لاگ ان کیے بغیر بھی 'نیل جی ایس ٹی'ایس ایم ایس کے ذریعہ ریٹرن فائل کر سکتے ہیں۔
جی ایس ٹی آر 1 آسانی سے گھر بیٹھے صرف دو کلک میں بھرا جا سکتا ہے۔ہم آپ کو جی ایس ٹی آر 1کے تعلق سے بتاتے ہیں کہ کس طرح ریگولر جی ایس ٹی آر 1 کو پر کیا جاسکتا ہے، چاہے اس مدت کے دوران کوئی کاروباری سرگرمی نہ ہو یعنی کہ صفر پر بھی جی ایس ٹی آر 1 آپ بھر سکتے ہیں اور اس میں آپ کو کوئی پریشانی واقع نہیں ہوگی۔
ایسے بھریں گھر بیٹھے جی ایس ٹی
رجسٹرڈ موبائل کے ذریعہ جی ایس ٹی آر 1 کو آسان طریقے سے داخل کرنے کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے گیا ڈسٹرکٹ اسٹیٹ ٹیکس کے ایڈیشنل کمشنر ایڈمنسٹریشن موہن کمار کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندہ کو دستخط کنندہ کے رجسٹرڈ موبائل کے ذریعہ 14409 پر ایس ایم ایس کرنا ہوتاہے۔جی ایس ٹی آئی این لکھ کر اس کے بعد اسپیس دینا ہوگا۔ پھر مہینہ اور سال کے فارمیٹ میں آپ کو ٹیکس کی مدت ٹائپ کرنا ہوگی اور 14409 پر SMS بھیجنا ہوگا۔ مثال کے طور پر، اپریل 2024 کا ریٹرن فائل کرنے کے لیے، GSTIN 09AXXXXXXXXXXXXZC والے ٹیکس دہندہ کو NIL R1 09AXXXXXXXXXXXXZC 042024 ٹائپ کرنا ہوگا۔ اسے 14409 پر بھیجنا ہوگا۔ اگر کوئی ٹیکس دہندہ سہ ماہی ریٹرن فائل کرتا ہے تو اسے ٹیکس کی مدت میں سہ ماہی کا آخری مہینہ داخل کرنا ہوگا۔ مثال کے طور پر، اپریل-جون 2024 کی سہ ماہی کے لیے NIL GSTR-1 کی اسے NIL R1 09AXXXXXXXXXXXXZ 062024 پر 14409پر بھیجنا ہوگا۔
اس کے بعد ایس ایم ایس بھیجنے کے بعد ٹیکس دہندہ کو ایس ایم ایس کے ذریعہ 6 ہندسوں کا تصدیقی کوڈ ایس ایم ایس کے توسط سے موصول ہوگا۔ تصدیقی کوڈ ٹائپ کرنا ہوگا۔ اسے 14409 پر بھیجنا ہوگا۔ مثال کے طور پر اگر موصول ہونے والا تصدیقی کوڈ 782503 ہے تو 14409 پر یہ میسج بھیجنا ہوگا۔ سی این ایف آر (ون) 782503 ٹیکس دہندگان کو اس کے بعد اپلیکیشن ریفرینس نمبر ' اے آر این' کے ساتھ ایک میسج موصول ہوگا جو ظاہر کرے گا کہ جی ایس آر ون کی نیل فائلنگ کامیاب طریقے سے ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ تاجر اس کا فائدہ اٹھائیں اور وہ مشکلات میں نہ پڑے کیونکہ جی ایس ٹی آر 1 پر نہیں کرنے کی وجہ سے انہیں جرمانہ کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ اس کے لیے بیداری کے تحت بھی کام کیے جا رہے ہیں۔ جی ایس ٹی میں باقاعدہ ٹیکس دہندگان دو طرح کے ریٹرن داخل کرتے ہیں جو کہ جی ایس ٹی آر-1 اور جی ایس ٹی-3 بی ہیں۔ جی ایس ٹی تھری جی کی قومی اوسط تقریباً 95 فیصد ہے۔ بہار کی اوسط بھی اسی کےس پاس ہے۔ جب کہ جی ایس ٹی آر ون کی قومی اوسط 66-68 فیصد ہے۔ بہار کی اوسط 38-40 فیصد ہے۔
اس طرح سے بہار جی ایس ٹی آر 1 فائل کرنے میں قومی اوسط سے بہت پیچھے ہے۔ اس کو بڑھانے کے لیے حکومت بہت سے کام کر رہی ہے اور گھر بیٹھے جی ایس ٹی آر ون فائل کرنے کا ایک آسان طریقہ بھی دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اپریل میں جی ایس ٹی ریونیو 2.10 لاکھ کروڑ کے پار - Goods and Services Tax
موہن کمار کا کہنا ہے کہ گیا ضلع میں تقریباً 20 ہزار رجسٹرڈ تاجر ہیں جو جی ایس ٹی کے تحت آتے ہیں، جن میں سے 30-35 فیصد ایسے ہیں جو نیل ریٹرن فائل کرتے ہیں لیکن وقت پر نہیں کرنے کی وجہ سے ان پر جرمانہ لگ جاتا ہے۔ جی ایس ٹی آر ون کو بڑھانے کے لیے بیداری مہم بھی تاجروں کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس کے لیے پرچہ دیا جائے گا کہ وہ کس طرح اس کو کریں۔