چنڈی گڑھ: طویل انتظار کے بعد دیر رات ہریانہ میں وزراء میں قلمدان تقسیم کیے گئے۔ سی ایم نائب سینی نے محکمہ داخلہ اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سی آئی ڈی کی کمان بھی اپنے پاس رکھی ہے۔ اس کے علاوہ کنور پال گرجر، مول چند شرما، رنجیت سنگھ اور جے پرکاش دلال، ڈاکٹر بنواری لال، ڈاکٹر کمل گپتا سمیت دیگر وزرا کو اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
- وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی:
محکمہ داخلہ، ریونیو اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، یوتھ امپاورمنٹ اور انٹرپرینیورشپ، انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشن، زبان اور ثقافت، غیر ملکی تعاون، جسٹس ایڈمنسٹریشن، مائنز اینڈ جیولوجی، جنرل ایڈمنسٹریشن، سی آئی ڈی، پرسونل اینڈ ٹریننگ، لا اینڈ لیجسلیٹو، راج بھون کے امور۔
کنور پال گرجر:زراعت اور بہبودی کسان، مویشی پروری اور ڈیری، ماہی پروری، پارلیمانی امور، ہاسپٹیلٹی، وراثت اور سیاحت
مول چند شرما: صنعت و تجارت، لیبر، فوڈ سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز، الیکشن
رنجیت سنگھ: بجلی، جیل
جے پرکاش دلال: محکمہ خزانہ، منصوبہ بندی، ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ اور اربن اسٹیٹ، آرکائیوز
ڈاکٹر بنواری لال: پبلک ہیلتھ، پی ڈبلیو ڈی (عمارتیں اور سڑکیں)، فن تعمیر
ڈاکٹر کمل گپتا: صحت، طبی تعلیم اور تحقیق، آیوش، سول ایوی ایشن