اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہریانہ اسمبلی انتخابات: کانگریس کے ٹکٹ پر جولانہ سیٹ سے لڑیں گی ونیش پھوگاٹ - Haryana Assembly Elections - HARYANA ASSEMBLY ELECTIONS

اسٹار ریسلر ونیش پھوگاٹ نے جمعہ کو بجرنگ پونیا کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے ان دونوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ ونیش آئندہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں جولانہ سیٹ سے مقابلہ کریں گی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 9:40 AM IST

نئی دہلی: اسٹار پہلوان ونیش پھوگاٹ ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں جولانہ حلقہ سے لڑیں گی۔ ہریانہ اسمبلی میں 90 سیٹیں ہیں اور ریاست میں 5 اکتوبر کو انتخابات ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے جمعہ کو پارٹی سربراہ ملکارجن کھرگے، سینئر لیڈر سونیا گاندھی اور کے سی وینوگوپال کی موجودگی میں میٹنگ کی۔ جمعہ کی شام کو کانگریس نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔

ونیش کو جولانہ سیٹ سے میدان میں اتارا گیا ہے۔ قبل ازیں ونیش اور بجرنگ پونیا نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ہیڈکوارٹر میں وینوگوپال، پون کھیڑا اور دیپک بابریا کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ونیش نے بی جے پی اور اس کے آئی ٹی سیل پر تنقید کی۔ ونیش اور بجرنگ نے سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ایک مہم کی قیادت کی تھی، جن پر خواتین ریسلرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا باضابطہ طور پر کانگریس میں ہوئے شامل، کیا انتخابی میدان میں رقم کر پائیں گے تاریخ؟ - Vinesh Phogat and Bajrang Punia

کانگریس میں شامل ہونے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ونیش پھوگاٹ نے کہاکہ ’ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے اور ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عدالت میں ہمارا کیس چل رہا ہے، ہم اس میں بھی جیت حاصل کریں گے‘۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details