لکھنو:ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے اتر پردیش حج کمیٹی کے سکریٹری ایس پی تواری نے بتایا کہ گزشتہ برس جہاں تین لاکھ 60 ہزار روپے عازمین حج کو سفر حج کے لیے ادا کرنا پڑ رہا تھا۔ وہیں رواں برس تین لاکھ 40 ہزار روپے ہی دینے پڑ رہے ہیں۔ لکھنو انبارگیشن پوائنٹ پر عازمین حج کو بہتر سہولت مہیا کرائی جائے گی۔ اس کے لیے تمام تر تیاریاں زوروں پر ہیں انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بھی عازمین کو مرکز میں یعنی خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے قریب ہوٹلز بک کیے گئے ہیں اس سے بھی عازمین کو راحت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ رواں برس سخت گرمی میں عازمین پرواز کرنے کے لیے لکھنو جمع ہوں گے ایسے میں حج کمیٹی نے تمام تر انتظامات کیے ہیں عازمین جہاں قیام کریں گے وہاں اے سی اور کولر کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ساتھ میں ٹھنڈے پانی کا بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ عازمین کو بھیجنے والے افراد کے لیے حج ہاوس کے باہر انتظامات کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ بنا محرم سفر حج پر جانے والی خواتین کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ان کے لیے ایک خادم الحجاج کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔