اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار کے حجاج کرام کی 9 جولائی سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا - Haj Pilgrims Return - HAJ PILGRIMS RETURN

گیا ائیر پورٹ حجاج کرام کی واپسی کے پیش نظر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ پنڈال سمیت سبھی سہولیات ہونگی، جو ایام پرواز کے دوران تھیں. 9 جولائی سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا

بہار کے حجاج کرام کی 9 جولائی سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا
بہار کے حجاج کرام کی 9 جولائی سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 1, 2024, 3:36 PM IST

گیا:فریضہ حج کی ادئیگی کے بعد بہار کے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ حالانکہ یہ وہ حاجی ہیں جنکی پرواز بہار سے نہیں بلکہ کسی دوسری ریاستوں سے ہوئی تھی وہ پہلے مرحلے میں اپنے امبارکشن پوائنٹ پر پہنچ رہے ہیں۔ بہار کے وہ حاجی جنکی پرواز گیا ہوائی اڈہ سے ہوئی تھی انکی واپسی آئندہ 9 جولائی سے شروع ہوگی۔

بہار کے حجاج کرام کی 9 جولائی سے واپسی کا سلسلہ شروع ہوگا (etv bharat)

گیا ہوائی اڈہ پر تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس طرح سے پرواز کے دوران گیا ہوائی اڈہ پر سہولتیں فراہم کی گئی تھیں، اسی طرح واپسی کے دوران بھی تمام تر سہولیات ہونگی۔ البتہ واپسی کے دوران اضافی طور پر نجی گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ جو حاجی چاہیں وہ گاڑیوں کو کرایہ پر لے کر اپنے گاؤں گھر پہنچ سکتے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے چھوٹی و بڑی گاڑیوں کا کرایہ بھی فی کلو میٹر کے پر طے کیا جائے گا۔ اس کا مقصد ہے کہ ٹرانسپورٹر منمانہ ڈھنگ سے کرایہ حجاج کرام سے وصول نہیں کریں

پنڈال نماز گاہ سمیت سبھی انتظام ہوگا

گیا حج نوڈل آفیسر راہل کمار نے بتایا کہ گیا ائیر پورٹ پر حجاج کرام کے قیام کے لئے وسیع پنڈال بنا ہوگا۔ جس میں مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظام ہونگے، اسی میں نماز گاہ ہوگی، اسکے علاوہ بیت الخلاء، استنجاخانہ، وضو خانہ اور دیگر سہولیات ہونگی، پرواز کے دوران کی طرح ہی کنٹرول روم، پولیس کنٹرول روم، می آئی ہیلپ یو کاؤنٹر وغیرہ ہونگے۔ ضلع حج نوڈل آفیسر راہل کمار نے بتایا کہ حاجیوں کے استقبال اور ٹھہر نے کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ حسب روایت سبھی انتظامات ہوںگے۔

شام میں ہوگی لینڈنگ

راہل کمار نے بتایا کہ ابھی تک کہ شیڈول کے مطابق 9 جولائی سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گا اور گیا ہوائی اڈہ پر طیاروں کی لینڈنگ شام میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:بزرگ افراد تنہا حج پر نہ جائیں: وطن واپسی پر حجاج کرام کا ردعمل

اُنہوں نے کہا کہ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم کی ہدایت پر اس حوالہ سے تیاری جاری ہے۔ حجاج کرام کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو اسکا خیال ائیر پورٹ اتھارٹی کی طرف سے رکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details