اردو

urdu

ETV Bharat / state

سعودی ایئرلائینس کی آخری پرواز کے ساتھ دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ اختتام پذیر - Haj 2024 - HAJ 2024

ملک بھر سے حج بیت اللہ 2024 کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جانے والے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ تقریبا ختم ہوچکا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں سے عازمین حج کے قافلے روانہ ہوچکے ہیں۔

delhi hajj flight
delhi hajj flight (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 10:36 AM IST

حج بیت اللہ 2024 کے لیے 9 مئی سے جاری پہلے مرحلے کی روانگی کے آخری دن آج سعودی ایئر لائنس کی 46 ویں اور آخری پرواز کی مقدس شہر مدینہ منورہ روانگی کے ساتھ ہی دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ٹرمنل 3 سے گزشتہ سترہ دنوں سے جاری حج پروازوں کا سلسلہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

اس درمیان 46 پروازوں سے کل 16,456 عازمین حج مقدس شہر مدینہ اور مکہ پہنچ چکے ہیں ان عازمین میں مرد عازمین کی تعداد 8611 خواتین عازمین 7754 جبکہ ان میں 35 نابالغ بچے، 12 شیر خوار عازمین کی تعداد بھی شامل ہے۔ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے عازمین میں دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، چنڈی گڑھ، ہماچل اور اترا کھنڈ کے علاوہ دہلی سے حج پرواز کا انتخاب کرنے والے عازمین میں آسام، بہار، چھتیس گرھ، جمو کشمیر، گوا، جھار کھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور اڈیشہ کے عازمین بھی شامل ہیں۔

25 مئی کو 46 ویں اور آخری پرواز کی مدینہ روانگی کے وقت دہلی ایئرپورٹ پر حج کمیٹی کی چیئر پرسن کوثر جہاں، ایکزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی ،ڈپٹی ایگزیکٹیو آفیسر محسن علی اور حج کمیٹی کے دیگر اسٹاف بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جہاں چیئر پرسن کوثر جہاں نے بورڈنگ گیٹ پر عازمین حج کا پر تپاک استقبال کرتے ہوئے انھیں مقدس حج کے لیے روانگی پر مبارکباد پیش کی اور ان سے گزارش کی کہ وہ دوران حج مقام مقدسہ پر اپنی دعاؤں میں وطن عزیز ہندوستان میں امن وسلامتی اور یہاں کی قابل مثال روایتی اخوت ویگانگت کے استحکام کے لیے بھی دعا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عازمین کو پریشانیوں کا سامنا، خادم الحجاج و دیگر راحت پہنچانے میں ناکام

اس موقع پر انھوں نے اس سترہ روزہ حج آپریشن کے پر امن اختتام اور کامیابی کے لیے وزارت اقلیتی امور حکومت ہند، دہلی سرکار کے محکمہ محصولات اور دیگر متعلقہ محکموں، حج کمیٹی آف انڈیا، ایئر پورٹ کی تمام ایجنسیوں، ڈائل، سی آئی ایف، سیلیبی ،دہلی پولیس ،بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ ،جمعیت یوتھ کلب ،دہلی ہوم گارڈ اور ایئر پورٹ و حج کیمپ میں عازمین کے تعاون اور رہنمائی میں مصروف رضاکار تنظیم الرشید خادم الحاج ٹرسٹ، العرفات ٹرسٹ، الحیات سوشل ویلفیر سوسائٹی، دعوت اسلامی اور دیگر تنظیموں کے رضاکاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے اپنے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مقدس حج کی تکمیل کے بعد دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ ایک بار پھر حجاج کرام کا والہانہ استقبال کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details