اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں تمباکو، گٹکا اور پان مسالہ پر ایک سال کے لیے پابندی - Telangana Bans Gutkha Pan Masala

تلنگانہ میں تمباکو، گٹکا اور پان مسالہ پر ایک سال کے لیے پابندی لگا دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد تمباکو اور نکوٹین کے استعمال کو روکنا ہے۔

تلنگانہ میں تمباکو، گٹکا اور پان مسالہ پر ایک سال کے لیے پابندی
تلنگانہ میں تمباکو، گٹکا اور پان مسالہ پر ایک سال کے لیے پابندی (IANS)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 9:29 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی ریاستی حکومت نے گٹکا اور پان مسالہ پر ایک سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ فوڈ سیفٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق گٹکا اور پان مسالہ کی تیاری، ذخیرہ کرنے، تقسیم کرنے سمیت اس کے نقل و حمل اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سرکاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ گٹکا اور پان مسالہ جو تھیلے یا پیکٹوں میں پیک کیے جاتے ہیں، پر 24 مئی 2024 سے ایک سال کی مدت کے لیے پوری تلنگانہ ریاست میں پابندی ہے۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گیا ہے اور یہ ایک سال تک رہے گا۔ اس فیصلے کا مقصد تمباکو اور نکوٹین کے استعمال کو روکنا ہے۔ تمباکو اور نیکوٹین عوام کے لیے صحت کے خطرناک مسائل کا باعث ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے تحت پابندی کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ 2014 میں تلنگانہ کے قیام کے بعد ریاست میں گٹکے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ نومبر 2021 میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے پابندی کو برقرار رکھا تھا۔ اس پابندی کو گٹکا مینوفیکچررز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس نے مارچ 2022 میں پابندی عائد کرنے کے نوٹیفکیشن پر روک لگا دی تھی۔ ستمبر 2022 میں، تلنگانہ ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کا اسٹے نافذ رہنے تک حکام کو مینوفیکچررز اور فروخت کنندگان کے خلاف تعزیری کارروائی کرنے سے اس وقت تک روک دیا۔

ریاست نے جنوری 2023 میں گٹکے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے اس پر بھی روک لگا دی۔ ایسے میں یہ دیکھنا باقی ہے کہ نئی پابندی پر کیسے لاگو کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پان مسالہ اور گٹکا کے خلاف بامبے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ کا بڑا فیصلہ

گٹکا کے اشتہار کیلئے شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کو مرکز کا نوٹس

ABOUT THE AUTHOR

...view details