اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات: دوارکا جام نگر ہائی وے پر بڑا حادثہ، سات افراد ہلاک اور 15 زخمی - DWARKA ROAD ACCIDENT

گجرات میں دوارکا-جام نگر ہائی وے پر ایک ہولناک حادثے میں 7 افراد کی موت ہو گئی جب کہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے میں ایک بس، دو کاریں اور ایک موٹر سائیکل شامل ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

DWARKA ROAD ACCIDENT
گجرات: دوارکا-جام نگر ہائی وے پر بڑا حادثہ (ETV Bharat Gujarat Desk)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2024, 10:58 AM IST

دوارکا: گجرات کے دوارکا-کھمبھالیہ ہائی وے پر ایک بس، دو کاریں اور ایک بائک حادثے کا شکار ہو گئے۔ اس حادثے میں سات افراد کی موت ہو گئی جب کہ 15 دیگر زخمی ہو گئے۔ اس حادثے میں شدید زخمی مریض کو کھمبالیہ کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور اس پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس حادثے میں زخمی فاروق نے بتایا کہ سڑک کے بیچوں بیچ دو بیل بیٹھے تھے، اندھیرے میں بس نے انہیں ٹکر مار دی۔ تصادم کے باعث بس ڈیوائیڈر عبور کرکے دوسری جانب الٹ گئی۔ اس سڑک پر دو کاریں اور ایک بائک حادثہ کا شکار بس سے ٹکرا گئے۔ حادثے کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

مرنے والوں کی شناخت:

1. ہیتل بین ارجن بھائی ٹھاکر (28) نواس گاؤں، پلسانہ کلول، گاندھی نگر

2. پریانشی مہیش بھائی ٹھاکر (18) نواس گاؤں، پلسانہ، کلول، گاندھی نگر

3. تانیا ارجو بھائی ٹھاکر (3) گاؤں پلسانہ، کالول، گاندھی نگر

4. ریا جی کشن جی ٹھاکر (2) نواس گاؤں، پلسانہ، کالول، گاندھی نگر

5. ویرین کشن جی ٹھاکر ،گاؤں، پلسانہ، کالول، گاندھی نگر

6. چراغ رانا بھائی باریا (26) ساکن بردیا، دوارکا

7. ایک خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی

اس حادثے میں زخمی لوگوں کے بہتر علاج کے لیے جام نگر سے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو بلایا گیا تھا۔ پورے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد، کچھ ہی دیر میں جام نگر کی ایم پی پونم بین اور کابینی وزیر، گجرات حکومت کے وزیر ملو بھائی بیرا، کھمبالیہ کے سول اسپتال پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرکٹر مشیر خان سڑک حادثے میں شدید زخمی، تین ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details