احمدآباد:درخواست گزاروں کے وکیل پی ایس چمپانیری نے بتایا کہ جسٹس جے سی دوشی کی سربراہی والی عدالت نے رکن پارلیمنٹ مکیش دلال کو سمن جاری کیا ہے اور انہیں نو اگست تک جواب دینے کی ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ مکیش دلال کو 22 اپریل کو کانگرس امیدوار نیلیش کمبانی کے نامزدگی مسترد ہونے اور دیگر امیدواروں کی دستبردار ہونے کے بعد فاتح قرار دیا گیا تھا۔ اس دن کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔
اس معاملے پر درخواست گزار نے دعوی کیا کہ کمبانی کے تین تجویز کنندگان نے ڈپٹی کلیکٹر کے سامنے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی پر بطور تجویز دستخط کریں گے درخواست میں دلیل دی گئی کہ دستخطوں کی تصدیق کرنا کلیکٹر کا کام نہیں ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک قومی پارٹی ہونے کے ناطے کانگرس کے پاس کسی بھی حلقے میں اپنی امیدواروں کے لیے تجویز کرنے والوں کی کمی نہیں ہے۔ دونوں درخواستوں میں عوامی نمائندگی دفعہ 36 کے تحت کمبانی کی نامزدگی کو مسترد کرنے کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے پر سوال اٹھایا گیا ہے۔
گجرات سے بلا مقابلہ انتخاب جیتنے والے بی جے پی ایم پی مکیش دلال کو سمن جاری - Mukesh Dalal - MUKESH DALAL
گجرات ہائی کورٹ نے سورت لوک سبھا سیٹ سے بلا مقابلہ انتخاب جیتنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مکیش دلال کو سمن جاری کیا ہے۔ انہیں نو اگست تک عدالت میں اپنا جواب داخل کرنا ہوگا۔ کانگرس کے چار ارکان نے سورت کے کلیکٹر اور ریٹرننگ آفیسر کے خلاف پارٹی امیدوار نلیش کمبانی کی نامزدگی کو مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضی داخل کی ہے۔
گجرات سے بلا مقابلہ انتخاب جیتنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ مکیش دلال کو سمن جاری (ETV BHARAT)
Published : Jul 31, 2024, 1:13 PM IST
واضح رہے کہ گجرات کی 25 لوک سبھا سیٹوں پر سات مئی کو ووٹنگ ہوئی تھی جب کہ 4 جون کو انتخابی نتائج کا اعلان ہوا تھا جس میں بی جے پی کو 25 اور کانگرس کو صرف ایک سیٹ پر کامیابی حاصل ہوئی تھی مکیش دلال گزشتہ 12 برسوں میں لوک سبھا انتخابات میں بلا مقابلہ جیتنے والے پہلے لیڈر ہیں اور وہ پہلی مرتبہ ایم پی بنے ہیں۔