احمدآباد:گجرات ہائی کورٹ میں گجرات وقف بورڈ کے انتخابات سے متعلق ایک کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت کے حکم کے مطابق گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ، گاندھی نگر میں پہلی بار متولی کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ اس لیے اسے روکنے کے لیے سنی مسلم وقف کمیٹی، احمد آباد نے نامدار گجرات ہائی کورٹ سے گجرات کے خلاف حکم امتناعی طلب کیا تھا۔عدالت نے سماعت کرتے ہوئے سنی وقف بورڈ کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
اس تعلق سے عرضی گزار فاروق کنسارا نے بتایا کہ گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ گاندھی نگر میں متولی کے انتخابات کے لیے تمام پراسیس مکمل ہونے کے بعد جمعرات 15 فروری 2024 کو انتخابات رہے ہیں۔ مسلم وقف کمیٹی متولی کے طور پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ اس وقت محکمہ قانون کی رائے کی مدد سےصوبائی اتھارٹی نے سنی مسلم وقف کمیٹی کی امیدواری منسوخ کر دی تھی۔اس کے خلاف سنی مسلم وقف کمیٹی نے اس الیکشن کو روکنے کے لیے سول درخواست کے ذریعے منظوری مانگی تھی۔