عازمین حج کا قافلہ احمد اباد ایئرپورٹ سے مکہ کے لئے روانہ (etv bharat) احمدآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی گجرات سے بھی عازمین حج کی پروازوں کی مدینہ منورہ کے لیے روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز احمدآباد ائیرپورٹ سے 450 عازمین حج کی پرواز مدینہ منورہ کے لئے روانہ ہوگئی۔
گجرات میں 26 مئی سے 9 جون کے درمیان عازمین حج کی پروازیں روزانہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہو رہی ہے۔ ہر روز دو فلائٹیں کے لیے روانہ ہو رہیں ہیں۔گجرات میں پہلی بار 15 ہزار کے قریب عازمین سفر حج کریں گے ۔اس کے لیے گجرات حج کمیٹی اور احمد اباد ایئرپورٹ پر کافی اچھے انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس تعلق سے عازمین کا کہنا ہے کہ گجرات حج کمیٹی اور ایئرپورٹ نے حاجیوں کے لیے کافی اچھا انتظام کیا ہے۔ یہاں پر تین ڈوم بنائے گئے ہیں۔اس میں عازمین کے رکنے کا انتظام کیا گیا ہے۔گرمی کی شدت ہے تو ہر جگہ پنکھے اور پانی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ رضا کار عازمین کی خدمات میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عازمین حج کی آخری فلائٹ موقع پر الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا
ریاستی حج کمیٹی کے انتظامات پر عازمین حج نے مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس مرتبہ انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی۔حج کمیٹی کی جانب سے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔خادم الحجاج نے کہاکہ ہم عازمین حج کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔